Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

پی ایل ایف نیوز

فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان ملک بھر میں رمضان المبارک کو فلسطین کا مہینہ منائے گی

کراچی  (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن)   فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان نے رمضان المبارک کو ملک بھر میں فلسطین کا مہینہ کے عنوان سے منانے کا اعلان کیا ہے۔ یہ اعلان فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کی ورکنگ کمیٹی کے اجلاس کے بعد ایک اعلامیہ میں جاری کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ فلسطین کے علاقہ غزہ کی پٹی میں ایک سو بچاس سے زائد روز گزر چکے ہیں اور امریکی سرپرستی میں اسرائیلی جارحیت جاری ہے۔

فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کی ورکنگ کمیٹی کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ رمضان فلسطین کا مہینہ منانے کا مقصد یہ ہے کہ عوام میں مسئلہ فلسطین کے حوالے سے بیداری پیدا کی جائے اور رمضان المبارک کے ایام میں عبادات اور تقریبات میں فلسطین اور مظلوم فلسطینیوں کو یاد رکھا جائے اور ان کی حمایت کی جائے۔

1 Comment

1 Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan