Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

پی ایل ایف نیوز

فلسطینی عوام سے یکجہتی کے لئے تصویری نمائش کا افتتاح اسلام آباد آرٹس گیلری میں کر دیا گیا

اسلام آباد (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن)  فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان اور اسلام آباد آرٹس گیلری ایف نائن پارک کے تعاون سے تین روزہ ڈیزائن فار فلسطین ورکشاپ کے اختتام پر تصویری نمائش کا افتتاح معروف آرٹسٹ جمال شاہ اور فلسطینی نائب سفیر نادر اتاترک، ڈاکٹر صابر ابو مریم سمیت لیاقت بلوچ، علامہ احمد اقبال، مفتی گلزار نعیمی، ناصر شیرازی، ڈاکٹر عبد الباسط، نصر اللہ رندھاوا، عبد الحمید لون، منظور شاہ، آمنہ شاہ، انور علی، واجد علی سمیت دیگر نے کیا۔ واضح رہے کہ تین روزہ ڈیزائن فار فلسطین ورکشاپ بعنوان واپسی قریب ہے کا آغاز جمعہ ۲۶ اپریل کو کیا گیا گیا جو کہ اتوار کے روز ۲۸ اپریل کو تصویری نمائش کے افتتاح کے ساتھ جاری رہی۔ تین روزہ ڈیزائن فار فلسطین ورکشاپ میں متعدد جامعات سے ایک سے زائد طلباء و طالبات نے شرکت کی اور فلسطین کی مظلومیت کو اجاگر کیا اور غاصب صیہونی حکومت کے ظلم کو اجاگر کیا۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ مسئلہ فلسطین کو اجاگر کرنے کے لئے فن ایک بہترین ذریعہ ہے۔ مقررین کا کہنا تھا کہ فلسطین فلسطینیوں کا وطن ہے اور اسرائیل ایک ناجائز ریاست ہے۔ یہی قائد اعظم محمد علی جناح کا پیغام اور نظریہ پاکستان ہے۔
انہوں نے کہا کہ عالمی برادری فلسطین میں نسل کشی بند کرنے کے لئے سنجیدہ اقدامات کرے۔ اس موقع پر امریکی جامعات میں طلباء کے فلسطین کی حمایت میں جاری مظاہروں کی حمایت کی گئی اور ورکشاپ کے شرکاء کو اعزازی شیلڈز اور سرٹیفکیٹ بھی دیئے گئے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan