Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

پاکستان، ترکیہ ملائیشیا کا فلوٹیلا غزہ روانہ کیا جائے: سیو غزہ مہم

اسلام آباد (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن) زہ بچاؤ مہم کے سرپرست سابق سینیٹر مشتاق احمد خان کا کہنا ہے کہ غزہ کو وسیع قبرستان میں تبدیل کیا جارہا ہے۔ فوری طور پر امریکی سفیر کو طلب کرکے اسرائیلی دہشت گردی کی امریکی سرپرستی  پر احتجاجی مراسلہ حوالے کیا جائے۔ پاکستان، ترکیہ اورملائیشیا کی بحریہ کے مشترکہ فلوٹیلا بھیج کرغزہ کے اقتصادی محاصرہ کو توڑا جائے انسانی امداد کے زمینی اور سمندری راستوں کو کھلوایا جائے ۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے جمعہ کو نیشنل پریس کلب میں غزہ بچاؤ مہم  کے سرپرست کے طور پر دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خظاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پرغزہ بچاؤ مہم  کی قیادت نے 24 مارچ کو ڈی چوک پر اپنے مطالبات کے حق میں دھرنا دینے کا اعلان کیا۔

سابق سینیٹر مشتاق احمد خان نے  مطالبہ کیا کہ فلسطین کے بارے  میں  قومی اسمبلی سینیٹ اور مشترکہ اجلاس  کے قراردادوں کی  پاسداری کی جائے، پاکستان کی اعلی قیادت ریاست اور ادارے آزادی فلسطین کے لئے اپنی ذمہ داری ادا کریں۔

 بانی پاکستان نے اس حوالے سے دوٹو ک اعلان کیا تھا۔ پاکستان ترکیہ اورملائیشیا کی بحری افواج کا مشترکہہ فلوٹیلا بھیج کرغزہ  کو خوارک پہنچائی جائے؛ فلسطینی بچے بھوک سے مر رہے ہیں۔  ہزاروں شدید بیماروں کا غزہ سے علاج کے لئے انخلا کو یقنی بنانا ضروری ہے یہ کام پاکستانی کر سکتے ہیں۔

انہوں نے اس امر پر افسوس کا اظہار کیا کہ امریکہ اسرائیلی دہشت گردی کی سرپرستی کررہا ہے۔ یورپ مغرب میں احتجاج ہورہا ہے، کیا  وزیراعظم شہبازشریف اوردیگرمسلمان حکمران  آخری فلسطین کے شہید ہونے  کا انتظار کر رہے ہیں؟ او آئی سی  کے چارٹر میں ہے کہ آزادی فلسطین کے لئے عسکری مدد بھی کی جائے گی۔ 1970 کی دہائی میں پاک فضائیہ نے جو کردارادا کیا تھا اسی کی ضرورت ہے۔

اس موقع پرغزہ بچاؤ مہم کی ٹیم لیڈر حمیرا طیبہ نے پریس کانفرنس میں اعلان کیا کہ سابق ارکان سینیٹ مشتاق احمد خان، مشاہد حسین سید اور معروف فیشن ڈیزائنرماریہ بٹ کو غزہ بچاؤ مہم کا سرپرست منتخب کیا گیا ہے۔ یہ پاکستان  میں غزہ کے لیے آواز اٹھانے والی تین نامور شخصیات جو مختلف سیاسی اور سماجی پس منظر رکھتے ہیں۔ انہوں نے سیو غزہ کو بطور سرپرست  شمولیت کی  اور  اس مہم میں ہمارے ساتھ شامل ہو گئے ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan