Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

پاکستان سینیٹ کا فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی، اسرائیلی جارحیت کی مذمت

پاکستان(مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن )پارلیمنٹ کے ایوان بالا سینیٹ نے فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی اور اسرائیلی جارحیت و بربریت کے خلاف مذمتی قرارداد کی اتفاق رائے سے منظوری دے دی۔

بدھ کو ایوان بالا کے اجلاس میں قائد ایوان سینیٹر اسحق ڈار نے قرارداد پیش کی۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ سینیٹ آف پاکستان غزہ میں فلسطینی عوام کی نسل کشی کے معاملے پر اپنے ہنگامی اجلاس میں انسانیت کے خلاف اسرائیلی جرائم اور ریاستی دہشت گردی کی شدید مذمت کرتا ہے، دنیا کی سب سے بڑی کھلی جیل غزہ کی مقبوضہ پٹی میں مقیم فلسطین کے معصوم بچوں، عورتوں اور مردوں کے خلاف ریاستی دہشت گردی کی جا رہی ہے۔ ایوان اعلان کرتا ہے کہ دوسری عالمی جنگ کے ہولوکاسٹ کے بعد کسی بھی ملک نے اس طرح کی بربریت اور ایسے بڑے پیمانے پر قتل عام اور جنگی جرائم کا ارتکاب نہیں کیا ۔

قرارداد میں مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور ان کی مکمل حمایت اور اسرائیل کی حمایت کرنے والوں کے دہرے معیار اور منافقت کی مذمت کی گئی ہے کیونکہ وہ غزہ میں فوری جنگ بندی کی مخالفت کرتے ہوئے جرم میں شریک ہیں۔ یہ قرارداد پاکستانی عوام کے جذبات اور مسئلہ فلسطین پر فلسطینی عوام کی پاکستان کی طرف سے مسلسل حمایت کے عزم کی عکاسی کرتی ہے ،ایسی پالیسی جس کا اعلان بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح نے کیا تھا جو فلسطین کے عوام کے ناقابل تنسیخ حق خودارادیت اور ایک آزاد فلسطینی ریاست کی حمایت پر مبنی ہے اور اس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو۔

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ یہ ایوان غزہ میں فوری جنگ بندی، اسرائیلی ناکہ بندی کے خاتمے اور غزہ کے شہریوں کو ادویات، خوراک، پانی اور دیگر ضروریات کی فراہمی کے لئے انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں کو غزہ تک مکمل رسائی کا مطالبہ کرتا ہے۔ یہ ایوان امت مسلمہ کے مقدس مقامات کی بے حرمتی کے لئے کی جانے والی تمام اسرائیلی کارروائیاں بند کرنے اور اسرائیلی جارحیت اور قبضے کو ختم کرنے کا بھی مطالبہ کرتا ہے۔ ایوان نے قرارداد کی اتفاق رائے سے منظوری دے دی۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan