اسلام آباد(مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن ) ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے ایک بار پھر صیہونی بربریت کا شکار فلسطینیوں کے مکمل اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان فلسطین میں غیر مشروط جنگ بندی چاہتا ہے۔
ہفتہ وار میڈیا بریفنگ میں ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ فلسطین کی صورتحال پاکستان کے لیے باعث تشویش ہے، پاکستان فلسطینی بھائیوں کی مکمل حمایت جاری رکھے گا۔
ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا تھا کہ غزہ میں 6 ہزار 500 سے زائد شہریوں کی شہادت پر افسوس ہے، ان میں 2 ہزار 700 بچے بھی شامل ہیں، پاکستان غزہ پر اسرائیلی بمباری کی
نہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کا فلسطین پر مؤقف تبدیل نہیں ہوا اور پاکستان فلسطین میں غیر مشروط جنگ بندی چاہتا ہے، اسرائیل فلسطینیوں کی نسل کشی کر رہا ہے، محاصرےکے باعث غزہ کے شہریوں کے لیے خوراک، پانی اور دواؤں کی شدید قلت ہے، پاکستان اس فلسطینی ریاست کی حمایت کرتا ہےجس کا دارالخلافہ القدس الشریف ہے، پاکستانا کا مطالبہ ہے کہ امدادی کارکنان پر بمباری روک کر اس میں ملوث عناصر کو گرفتار کیا جائے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے بریفنگ میں کہا کہ جموں و کشمیر کا مسئلہ بھی تاحال حل طلب ہے، اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلے کا حل ناگزیر ہے، مقبوضہ کشمیر کے شہری بھارتی فورسز کا قبضہ قبول نہیں کریں گے۔
مذمت کرتا ہے۔