Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

پاکستان کی صحافی برادری فلسطین کاز کے ساتھ ہے۔ اسلام آباد کانفرنس

 

پاکستان میں صحافتی برادری اور سوشل میڈیا انفلونسرز کی جانب سے اپنی نوعیت کی منفرد فلسطین کانفرنس کا اہتمام کیا گیا۔ کانفرنس کا اہتمام پاکستان ڈیجیٹکل میڈیا جرنلسٹ ایسوی ایشن نے کیا، جس میں نامور اینکر پرسن امیر عباس، بول ٹی وی کے بیوروچیف صدیق جان، سکھ کیمونٹی سے تعلق رکھنے والے اینکر پرسن و صحافی ہرمیت سنگھ، اینکر پرسن شہاب الدین، فلسطین فاونڈیشن کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صابرابو مریم، معروف صحافی نادر بلوچ، فیصل تارڑ، رضی طاہر، قمر عباس میکن، مغیث علی، سہیل اختر سمیت صحافی و ڈیجٹل میڈیا سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ سینئر صحافی و اینکر پرسن امیر عباس کا کہنا تھا کہ اسرائیل کے غاصبانہ قبضے کی کوئی توجیح نہیں، اتحاد امت سے اسرائیل کا قبضہ واگزار کرایا جاسکتا ہے، برطانیہ اور امریکا سمیت دیگر ممالک نے صہیونیوں کو اکھٹا کرکے فلسطین پر قبضے کی راہ ہموار کی گئی۔ صدیق جان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں فلسطین کاز پر بہت کام کرنے کی ضرورت ہے، کسی صورت پاکستان میں اسرائیلی لابی کو پنپنے نہیں دیں گے، خاص اینکرز و صحافیوں کو تل ابیب بلایا گیا، آج کا یہ اجتماع اور پروگرام ثابت کرتا ہے کہ اس دھرتی کے بیٹھے کسی طور پر غاصب ریاست کو تسلیم نہیں کریں گے۔ صدیق جان نےنادر بلوچ کو تجویز دی کہ فی الفور پاکستان بھر میں صحافی اور سوشل میڈیا انفلونسرز کو اکھٹے کرنے کی ضرورت ہے جس یں وہ ہر ممکن تعاون کرنے کیلئے تیار ہیں۔ مخدوم شہاب الدین کا کہنا تھا کہ ہم سب اس مخلص کوشش میں ساتھ ہیں، پاکستان سے توانا آواز اپنے فلسطینی بہن بھائیوں کیلئے اٹھے گی، ہم کسی طور پر فلسطین کاز کو نہیں چھوڑ سکتے، مختلف پروگراموں، ٹاک شوز اور یوٹیوب سمیت سوشل میڈیا اس مہم کو اٹھائیں گے۔ مرکزی خطاب کرتے ہوئے فلسطین فاونڈیشن کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابومریم نے کہا کہ پاکستان کا فلسطین کاز کے ساتھ ایک تاریخی رشتہ ہے جسے کسی کو ختم کرنے نہیں دیا جائے گا۔ ان کاکہنا تھا کہ عرب دنیا یا کسی اور کے پاس قائد اعظم نہیں تھے بلکہ قائد اعظم محمد علی جناح ہم پاکستانیوں کے قائد ہیں جنہوں نے یہ بتایا کہ اسرائیل ایک غاصب اور ناجائز ریاست ہے اور پاکستان اسے تسلیم نہیں کرے گا۔ان کاکہنا تھا کہ اسرائیل کے ناقابل تسخیرہونے کا بھرم چکنا چور ہو چکا ہے اورآج اسرائیل اپنی سیکورٹی کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں اسرائیل کے لئے کام کرنے والے ملک دشمن عناصر ہیں ان ملک دشمن عناصر کا ہر سطح پر مقابلہ کریں گے۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ملک میں صہیونی ایجنٹوں کے خلاف کاروائی کی جائے اور ۲۳ رمضان المبارک کو یوم القدس کو سرکاری سطح پر منانے کا اعلان کیا جائے۔کانفرنس سے فیصل تارڑ، رضی طاہر ، قمر میکن سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا جبکہ اس موقع پر صفدر بخاری، غیور علی، مغیث علی،

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan