Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

پی ایل ایف نیوز

پاکستان کے عوام کی فلسطینیوں سے محبت اور عقیدت بے مثال ہے۔

لاہور (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن)فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کی دعوت پر پاکستان کے دورے پر فلسطینی وفد نے لاہور میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان پنجاب کے دفتر کا دروہ کیا جہاں ان کا استبال مرکزی رہنما علامہ احمد اقبال اور علماء کی بڑی تعداد نے کیا۔ فلسطینی وفد کی قیادت جہاد اسلامی فلسطین کے رہنما سید البرکہ کر رہے تھے جبکہ ان کے ہمراہ  مجلس علمائے فلسطین کے صدر شیخ ادیب یاسر جی اور عالمی مہم برائے حق واپسی فلسطین کے سیکرٹری جنرل شیخ یوسف عباس اور فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم اور عثمان محی الدین، حسن نظامی اور دیگر موجود تھے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ احمد اقبال نے فلسطینی وفد کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ فلسطین کی حمایت کے لئے ہمیشہ سرگرم ہیں۔فلسطین کی حمایت ہمارے ایمان کا حصہ ہے۔ان کاکہنا تھا کہ پاکستان کے عوام فلسطینیوں کے ساتھ بے پناہ محبت کرتے ہیں اور فلسطین کی آزادی کے لئے جان کی قربانی دینے کا جذبہ رکھتے ہیں۔اس موقع پر علمائے کرام میں مولانا حسن ہمدانی، مولانا غلام عباس شیرازی، مولانا آل رضوی، برادر افسر حسین خان، برادر حسنین جعفر زیدی، مولانا ظہیر الحسن کربلائی، معمر نقوی، علامہ اکبر کاظمی، سید حسن نقوی و یگر موجود تھے۔
فلسطینی وفد کے شرکاء کاکہنا تھا کہ پاکستانی مسلمانان کی فلسطین سے محبت، اسرائیل کیساتھ نفرت اور جذبات قابل تعریف ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے لئے یہ باعث اطمینان و حوصلہ ہے کہ ہم نے یہاں قبلہ اول، اہل فلسطین سے محبتیں اور عقیدت کے مظاہرے دیکھے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج فلسطین واپسی کی تحریک اسی ممالک میں پہنچ چکی ہے۔ پاکستان میں فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان نے مسئلہ فلسطین کو اجاگر کرنے کیلئے جو خدمات سرانجام دی ہیں وہ بے مثال ہیں۔ان کاکہنا تھا کہ ہمیں فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کی مدد و حمایت کیلئے ہر دم آمادہ و تیار رہنا چاہیئے اور اس پیغام کو دوسروں تک پہنچانا چاہیئے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan