Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

پاکستان اور ملائیشیا کی مسجد الاقصی پر صہیونی جارحیت کی مذمت

اسلام آباد/ کوالا لمپور – (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن )پاکستان اور ملائیشیا نے مسجد اقصیٰ پر صیہونی جارحیت اور انتہا پسندوں کی طرف سے اس پر دھاوا بولنے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ دونوں ممالک کی طرف سے کہا گیا ہے کہ یہودیوں کی تعطیلات اور تہواروں کے بہانے مسجد اقصیٰ کا تقدس پامال کرنے کا کوئی جواز نہیں۔

پاکستان نے گذشتہ ہفتے سیکڑوں آباد کاروں کی طرف سے مسجد اقصیٰ پر ھاوے کی شدید مذمت کی اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ خطے میں صیہونی جارحیت کو روکنے کے لیے اقدامات کرے۔

وزارت خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ “پاکستان اسرائیلی قابض افواج کی نگرانی میں انتہا پسندوں کے ایک گروپ کی طرف سے مسجد اقصیٰ پر حالیہ حملے کی شدید مذمت کرتا ہے۔”

پاکستان مسجد اقصیٰ پر یہودی آباد کاروں کی مسلسل دراندازی متعلقہ بین الاقوامی اصولوں اور کنونشنز کی صریح خلاف ورزی اور دنیا بھر کے مسلمانوں کے مذہبی جذبات کی توہین ہے۔

بلوچ نے عالمی برادری سے پاکستان کے اس مطالبے کی تجدید کی کہ وہ مشرق وسطیٰ اور اس سے باہر کے امن، سلامتی اور استحکام کے مفاد میں صیہونی کارروائیوں کو ختم کرنے کے لیے مربوط انداز میں کام کرے۔

دوسری طرف ملائیشیا نے گذشتہ اتوار کو انتہا پسند آباد کاروں کی طرف سے مسجد اقصیٰ پریلغاراور مسجد اقصیٰ کے داخلی راستے پر دھاوے کی شدید مذمت کی۔

ملائیشیا کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ فلسطینی نمازیوں پرآباد کاروں کا حملہ بوجھ کرکی گئی اشتعال انگیزی عمل ہے اور مقدس مقامات کے تقدس کی کھلی خلاف ورزی ہے۔اس کا مقصد یروشلم اور مسجد اقصیٰ کی تاریخی اور قانونی حیثیت کو چیلنج کرنا ہے۔

ملائیشیا نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا کہ وہ قابض ریاست کو انسانیت کے خلاف جاری تشدد کی کارروائیوں اور بین الاقوامی قانون کے ان گنت اصولوں کی صریح نظر اندازی کا ذمہ دار ٹھہرانے کی اپنی ذمہ داری پوری کرے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan