Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

صیہونیزم

مقبوضہ مغربی کنارہ: صہیونی آباد کاروں کی بڑے پیمانے پر کارروائیاں

مقبوضہ مغربی کنارہ – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں گذشتہ رات اور آج پیر کے روز علی الصباح یہودی آباد کاروں کے گروہوں نے قابض فوج کی باقاعدہ سرپرستی اور تحفظ میں فلسطینیوں پر وحشیانہ حملوں کا ایک نیا سلسلہ شروع کیا ہے۔ غاصب دشمن کی اس تازہ ترین غنڈہ گردی میں نہتے فلسطینی شہریوں کی املاک اور ان کی زرعی اراضی کو بے دردی سے نشانہ بنایا گیا ہے جبکہ متعدد علاقوں میں اشتعال انگیز کارروائیاں بھی کی گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق رام اللہ کے شمال میں واقع قصبے سنجل کے داخلی راستے پر قابض فوج کی سخت سکیورٹی اور حفاظت میں متعصب یہودی آباد کاروں نے اپنے تلمودی عقائد کے مطابق رسومات ادا کیں اور فلسطینیوں کو ہراساں کیا۔ اسی دوران یہودی آباد کاروں نے رام اللہ کے مشرق میں واقع گاؤں برقا میں مظلوم فلسطینیوں کی زرعی اراضی کو دانستہ طور پر آگ لگا دی جس سے قیمتی فصلیں خاکستر ہو گئیں۔

دوسری طرف الخلیل کے جنوب میں واقع علاقے یطا کے وادی الرخیم نامی مقام پر فجر کے وقت غاصب یہودی آباد کاروں نے ایک فلسطینی شہری یوسف شناران کے گھر پر بزدلانہ دھاوا بولا۔ غاصبوں نے وہاں موجود بھیڑ بکریوں کے باڑے اور روایتی تندور (طابون) کو نذرِ آتش کر دیا۔ اس دوران لگائی گئی آگ کو بجھانے کی تگ و دو میں ایک فلسطینی شہری ریاض شناران کا ہاتھ بری طرح جھلس گیا اور وہ زخمی ہو گئے۔

نابلس کے جنوبی علاقے میں بھی یہ خونی ڈرامہ دہرایا گیا جہاں یہودی آباد کاروں نے بیتا قصبے کے قریب قماص کے علاقے میں ایک محنت کش فلسطینی کسان کے زرعی فارم (برکس) پر وحشیانہ حملہ کر دیا۔ اس کے علاوہ نابلس شہر کے قریب واقع خربہ الطویل میں سفاک یہودی آباد کاروں نے اپنے ٹریکٹر کے نیچے کچل کر معصوم فلسطینی چرواہوں کی بھیڑ بکریوں کو بے دردی سے مار ڈالا۔

واضح رہے کہ غاصب صہیونی دشمن ریاست کی منظم نسل کشی اور مظالم کے سائے میں مغربی کنارے کے تمام علاقے ان سنگدل یہودی آباد کاروں کے بڑھتے ہوئے حملوں کی زد میں ہیں جہاں معصوم شہریوں کی جان و مال اور املاک پر روزانہ حملے کیے جا رہے ہیں۔ ان سنگین حالات کے پیشِ نظر فلسطینیوں کے جائز حقوق کے تحفظ کے لیے قابض اسرائیل اور اس کے غاصب یہودی آباد کاروں کے خلاف مزاحمت کو مزید تیز کرنے اور ڈٹ کر مقابلہ کرنے کی پرزور اپیلیں کی جا رہی ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan