Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

نیتن یاہو ثالثوں کی امن مساعی پر پانی پھیر رہے ہیں: طاہر نونو

دوحہ  (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن) اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] نے اتوار کو کہا ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو “مذاکرات کی کامیابی کی بنیادی کنجیوں” اور فلسطینی عوام کے حقوق کو تسلیم کرنے کو مسترد کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب تک غزہ میں جنگ بندی کی جتنی کوششیں  ہوئیں نیتن یاھو نے ان پر پانی پھیر دیا۔

حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ھنیہ کے میڈیا ایڈوائزر طاہر النونو نے الجزیرہ مبشر کو دیے گئے بیانات میں کہا کہ غزہ کی پٹی میں ماہرین کی سطح پر ہونے والی ملاقاتوں کو نیتن یاھو ناکام بنا رہے ہیں۔

النونو نے کہا کہ “جنگ (غزہ کی پٹی پر) کے ساتھ آگے بڑھنے میں نیتن یاہو کا بنیادی مقصد خالصتاً ذاتی اور انتخابی مفادات کا حصول اور اپنی حفاظت کرنا ہے”۔

النونو نے نیتن یاہو پر الزام لگایا کہ “مذاکرات میں پیش رفت کے لیے ثالثوں (قطر اور مصر) کی تمام کوششوں کو ناکام بنایا، کیونکہ وہ اور ان کی حکومت اسرائیلی وجود کی تاریخ میں انتہائی انتہا پسند ہیں”۔

انہوں نے کہا کہ “مذاکرات کی بنیادی کلیدوں میں پائیدار جنگ بندی، غزہ کی پٹی میں قابض فوج کی کسی بھی فوجی موجودگی کا خاتمہ، تعمیر نو اور غزہ کا محاصرہ ختم کرنا ہے”۔

انہوں نے مزید کہا کہ نیتن یاہو “مذاکرات کی کامیابی اور فلسطینی عوام کے حقوق کو تسلیم کرنے کی بنیادی کلیدوں کو مسترد کرتے ہیں”۔

امریکی انتظامیہ کے بارے میں النونو نے کہا کہ وہ “قابض دشمن کے جرائم کی حمایت اور فلسطینیوں کو قتل کرنے اور ان پر اجتماعی سزا دینے کے لیے کور اور ہتھیار فراہم کرنے میں اپنے کانوں تک ملوث ہے۔”

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan