Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غزہ میں مزید سات اجتماعی قتل عام 86 فلسطینی شہید ،دسیوں زخمی

غزہ  (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن) غزہ میں فلسطینی وزارت صحت نے کہا ہے کہ “اسرائیلی” قابض فوج نے غزہ کی پٹی میں خاندانوں کےخلاف گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 7 اجتماعی قتل عام کیے، جس کے نتیجے میں 86 شہید اور 131 زخمی ہوئے۔

اس نے اپنی روزانہ کی اپ ڈیٹس میں وزارت صحت نے کہا کہ ملبے کے نیچے اور سڑکوں پر اب بھی متعدد متاثرین موجود ہیں اور قابض فوج ایمبولینسوں اور شہری دفاع کے عملے کو ان تک پہنچنے سے روکتی ہے۔

وزارت صحت نے بتایا کہ گذشتہ سات اکتوبر سے اب تک اسرائیلی جارحیت میں 29,692 شہید اور 69,879 زخمی ہوئے ہیں۔

7 اکتوبر سے قابض افواج نے غزہ کی پٹی پر خون ریز جنگ مسلط کررکھی ہے جس میں اب تک دسیوں ہزار بم گرائے جا چکے ہیں۔ غزہ کی تقریبا نوے فی صد آبادی بے گھر ہوچکی ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan