Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

نیلسن منڈیلا کے پوتے اور اسماعیل ھنیہ کی ترکیہ میں ملاقات

استنبول (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن) فلسطینی تحریک مزاحمت حماس کے سربراہ اسماعیل ھنیہ اور عظیم عالمی رہنما نیلسن منڈیلا کے پوتے نکوسی زیویلیولی مئڈیلا  کے درمیان ترکیہ کے شہر استنبول میں ملاقات ہوئی ہے۔ ملاقات میں غزہ کی تازہ صورت حال اور ‘فلسطین کاز ‘کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ کیا گیا ۔

اسماعیل ھنیہ نے اس موقع پر جنوبی افریقہ کی طرف سے بین الاقوامی عدالت انصاف میں اسرائیل کے خلاف نسل کشی کے الزام پر دائر کردہ درخواست کے ‘ انیشیٹو’ کو سراہا اور کہا جنوبی افریقہ کا یہ تاریخی اقدام ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

انہوں نے جنوبی افریقہ سمیت پوری دنیا کے بڑے رہنما اور ہیرو نیلسن منڈیلا کے فلسطین کاز کے لیے اختیار کردہ اصولی اور انسانی بنیادوں پر موقف کو خراج تحسین کی ہے ۔

انہوں نے نیلسن منڈیلا کے پوتے کے ساتھ گفتگو میں جنوبی افریقہ اور اس کے عظیم قائد سمیت موجودہ قیادت اور عوام کا شکریہ ادا کیا کہ ان کی طرف سے فلسطین کاز کی کھلی اور اصولی حمایت کی۔

فلسطینی رہنما نے  اس ملاقات کے دوران اسرائیل اور اس کے عہدے داروں کی طرف سے فلسطینیوں کے خلاف سنگین جرائم اور بہیمانہدہشت گردی کی مذمت کی۔ ھنیہ نے اسرائیلی فوج کے ہاتھوں زیر محاصرہ  فلسطینیوں کی جاری نسل کشی بھی سخت مذمت کی اور عالمی اداروں سے مطالبہ کیا کہ کہ ان کے خلاف نسل کشی کا مقدمہ چلانے پر زور دیا۔

ھنیہ نے غزہ کی جاری تباہ کن صورت حال اور انسانی بنیادوں پر ذمہ داریوں کی طرف بھی توجہ مبذول کرائی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو اور دوسرے حکومتی عہدے داروں کے خلاف انسانیت کے خلاف جرائم کا نوٹس لے اور انہیں گرفتار کیا جائے۔

نیلسن منڈیلا کے پوتے  نے ھنیہ سے بات کرتے ہو ئے غزہ جنگ میں انسانی جانوں کے بھاری نقصان پر تعزیت کی۔ خصوصا اسماعیل ھنیہ کے بیٹوں اور پوتوں کی شہادت پر فلسطینی رہنما کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔ انہوں نے یقین دلایا جنوبی افریقہ اور اس کے عوام   مشرقی یروشلم کے دارالحکومت  کی حامل آزاد فلسطینی ریاست کے قیام فلسطینیوں کا ساتھ نبھاتے رہیں گے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan