Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

نابلس اور الخلیل میں دراندازی اور تصادم،اریحا میں یہودی بستی قائم

نابلس – (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن) کل پیر کو اسرائیلی قابض فوج نے نابلس کے شمال مغرب میں واقع قصبے سبسطیا میں آثار قدیمہ کے مقام پر پر دھاوا بول دیا۔

 

قابض فوج نے سبسطیا قصبے میں آثار قدیمہ کے مقام پر دھاوا بولتے ہوئے نوجوانوں پر گیس بم برسائے۔

فلسطینی نوجوانوں نے نابلس کے شمال مغرب میں واقع قصبے سبسطیا سے انخلاء کے دوران قابض فوج کو سنگ باری سے نشانہ بنایا۔

الخلیل میں شہر کے شمال میں بیت امر قصبے میں فلسطینی نوجوانوں اور قابض فوج کے درمیان جھڑپیں ہوئیں، اس دوران نوجوانوں نے ربڑ کے ٹائروں کو آگ لگا دی۔

کل شام آباد کاروں نے اریحا کے شمال مغرب اور وادی اردن کے قریب الطیبہ گول چکر کے قریب ایک نئی بستی قائم کی۔

متعدد آباد کاروں نے الطیبہ گول چکر کے قریب المعرجات روڈ پر ایک موبائل بستی قائم کی اور وہ اپنی بھیڑیں، ایک پورٹیبل واٹر ٹینک اور سامان لے کر آئے، جس کا مقصد علاقے میں شہریوں کی زمینوں پر قبضہ کرنا تھا۔

قابض افواج اور آباد کار مغربی کنارے میں شہریوں اور ان کی زمینوں کے خلاف اپنی خلاف ورزیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

 

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan