Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

نمازجمعہ میں سوالاکھ تراویح میں لاکھ نمازیوں کی مسجد اقصیٰ میں حاضری

مقبوضہ بیت المقدس  (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن) اسرائیلی قابض فوج کی طرف سے عائد کی گئی پابندیوں کے باوجود گذشتہ روز جمعہ کی نماز میں ایک لاکھ بیس ہزار فلسطینیوں نے مسجد اقصیٰ نے نماز جمعہ ادا کی۔ جب کہ کل جمعہ کی شام کو ایک لاکھ فلسطینی مسجد اقصیٰ میں نماز عشاء اورتراویح میں پہنچنے میں کامیاب ہوگئے۔

یروشلم میں اسلامی اوقاف کے محکمہ نے کہا ہے کہ رمضان کے مقدس مہینے کی 13ویں تراویح میں تقریباً ایک لاکھ شہریوں نے مسجد اقصیٰ میں عشاء اور تراویح کی نماز ادا کی۔

قابض افواج نے مقبوضہ بیت المقدس کے پرانے شہر میں اپنی فوجی چوکیاں قائم کرکے فلسطینیوں کو مسجد اقصیٰ میں آنے سے روکنے لیے طاقت کے استعمال سمیت دیگر حربے استعمال کیے تاہم فلسطینی اسرائیلی پابندیوں کو توڑ کر مسجد اقصیٰ میں پہنچنے میں کامیاب رہے۔

قبل ازیں جمعہ کو اسرائیلی قابض فوج نے مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ میں رکاوٹیں کھڑی کرنے کے لیے القدس شہر کو فوجی چھاؤنی میں تبدیل کردیا تھا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan