Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

نابلس میں رن اوور کارروائی میں ایک صہیونی فوجی زخمی

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے ے شمالی  شہرنابلس میں ایک اسرائیلی فوجی اتوار کی شام حوارہ اسٹریٹ پر ایک رن اوور آپریشن میں زخمی ہوگیا۔

مقامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ ایک نوجوان نے حوارہ میں متعدد اسرائیلی فوجیوں پر گاڑی چڑھانے کی کوشش کی۔ وہ اسرائیلی فوجی کوزخمی کرنے کے بعد بہ حفاظت وہاں سے فرار ہوگیا۔

اسرائیلی ویب سائٹ 0404 نے بتایا کہ نابلس کے جنوب میں واقع قصبے حوارہ میں ہونے والے رن اوور آپریشن میں ایک اسرائیلی فوجی زخمی ہوا جب کہ حملہ کرنے والا فلسطینی مزاحمت کار وہاں سے بہ حفاظت ہوگیا۔

اسرائیلی چینل 7 نے کہا ہے کہ اسرائیلی ایمبولینس کے عملے نے حوارہ میں رن اوور حملے میں زخمی ہونے والے فوجی کو علاج کے لیے بیلنسن اسپتال منتقل کیا، جہاں اس کی حالت کو تسلی بخش قرار دیا گیا ہے۔

مقامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی قابض فوج نے نابلس کے جنوب میں واقع بورین قصبے کا داخلی راستہ بند کر دیا اور رن اوور آپریشن کے بعد کومبنگ آپریشن شروع کر دیا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan