Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

مزاحمت کاروں کے اسرائیلی فوج کے دھاوے کے دوران جوابی حملے

قابض اسرائیلی فوج اور جنین کے مغرب میں واقع قصبے برقین کے رہائشیوں کے درمیان کل منگل کی دوپہر کو جھڑپیں شروع ہوئیں، جس کے دوران فائرنگ کی کارروائیوں میں قابض فوج کے اہلکاروں کو نشانہ بنایا گیا۔

قابض فوج کے ایک دستے کو برقین میں اور جنین کے گاؤں کفیرات کے چوراہے پر گولیوں اور پتھراؤ کا نشانہ بنایا گیا۔

مقامی ذرائع نے بتایا کہ قابض فوج نے برقین قصبے پر دھاوا بول کر16 سالہ لڑکے  محمد مصطفی جرار  کو اس کے گھر پر چھاپہ مارنے اور تلاشی لینے کے بعد گرفتار کیا اور قصبے سے فوری طور پر پیچھے ہٹ گئے۔

طبی ذرائع نے بتایا کہ برقین پر چھاپے کے دوران 4 شہری اسرائیلی فوج کی آنسوگیس کی شیلنگ سے دم گھٹنے سے زخمی ہوئے اور قابض فوجیوں کے حملے میں ایک حاملہ خاتون زخمی ہوئی۔

مغربی کنارے اور القدس میں گذشتہ اکتوبر کے دوران مزاحمتی کارروائیوں میں ایک قابل ذکر اور معیاری اضافہ دیکھا۔ جہاں فلسطین انفارمیشن سنٹرمعطی نے بتایا کہ اکتوبرمیں فلسطینیوں کی طرف سے 1999 مزاحمتی کارروائیوں کا ریکارڈ قائم کیا گیا جو کہ ستمبر کے مقابلے میں دوگنا ہے۔

مزاحمتی کارروائیوں میں شوٹنگ آپریشنز، گاڑیاں چڑھانے ، چاقومار کارروائیاں، دھماکہ خیز آلات نصب کرنے اور آباد کاروں اور اسرائیلی قابض افواج کے گروپوں پردستی بموں سے حملے کرنے جیسی کارروائیاں شامل تھیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan