Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

مظاہرین کی اسرائیل کو اسلحہ پہنچانے والے جہاز کو روکنے کی کوشش

غزہ(مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن)احتجاجی کارکنوں نے امریکا کی طرف سے اسرائیلی قابض ریاست کو ہتھیاروں کی منتقلی کے خلاف امریکا کی بندرگاہ آکلینڈ پر ایک بحری جہاز کو اسرائیل کی طرف سفر کرنےسے روکنے کی کوشش کی ہے۔

کارکنوں نے فلسطینی پرچم اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر قابض ریاست کو مسلح کرنے اور غزہ کی پٹی میں فلسطینیوں پر بمباری کے لیے ہتھیاروں کی کھیپ بھیجنے کی مذمت کی گئی تھی۔

اس تقریب کے شرکاء نے قابض ریاست کی طرف ہتھیاروں اور بموں کے بہاؤ کو روکنے کے لیے بندرگاہ کے سامنے سرگرم کارکنوں کی وسیع پیمانے پر شرکت پر زور دیا۔ انہوں نے غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی بند کرنے اور اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی روکنے کے حق میں نعرے لگائے۔

ویڈیو فوٹیج میں ایک امریکی فوجی کارگو جہاز بندرگاہ کے اندر دکھائی دے رہا ہے، مظاہرین اسے روکنے کی کوشش کررہے ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan