Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

مزاحمتی رہ نماؤں کی گرفتاری گرفتاری کا اسرائیلی دعویٰ بے بنیاد ہے:حماس

غزہ  (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن) اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے ایک سکیورٹی اہلکار نے کہا ہے کہ غزہ کے الشفاء ہسپتال میں مزاحمتی رہ نماؤں کی گرفتاری کے حوالے سے عبرانی میڈیا کی طرف سے شائع ہونے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

سکیورٹی اہلکار نے الجزیرہ کو دیے گئے بیانات میں انکشاف کیا کہ الشفاء ہسپتال میں زیر حراست افراد کی تصاویر کی جو قابض فوج کے ترجمان کی جانب سے جاری کی گئی ہے وہ غلط ہے۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ فہرست میں شامل کئی تصاویر اس وقت غزہ سے باہر لوگوں کی ہیں اور دیگر تصاویرشہداء کی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فہرست میں شامل 3 تصاویر ان ڈاکٹروں کی ہیں جو پہلے قابض فوج کےے ذریعہ جاری کی گئی تھیں۔

حماس کے سکیورٹی اہلکار نے خبردار کیا کہ “جو کچھ عبرانی میڈیا میں شائع ہوا ہے وہ غلط ہے اور یہ غزہ میں مزاحمت کے خلاف نفسیاتی اور اخلاقی جنگ کا تسلسل ہے۔”

خیال رہے کہ اسرائیلی میڈیا میں فوج کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا تھا کہ فوج نے الشفاء ہسپتال سے متعدد فلسطینی مزاحمتی کمانڈروں کو گرفتار کیا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan