پاکستان(مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن)پاکستان کی وزارت خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ عرب-اسلامی مشترکہ سربراہی اجلاس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ قابض حکام کو ہتھیاروں اور گولہ بارود کی برآمدات روکنی چاہیے کیونکہ اسرائیلی فوج اور آبادکار انہی ہتھیاروں کو فلسطینیوں کے قتل اور ان کے گھروں، املاک اور شہری انفراسٹرکچر تباہ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم ایک بار پھر عالمی برادری سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اسرائیلی قابض افواج کی جارحیت روکنے کے لیے تیزی سے، اجتماعی اور بامعنی اقدامات کریں اور مقبوضہ فلسطین میں ہونے والے جنگی جرائم کے لیے اسرائیل کو جوابدہ ہونا چاہیے۔