Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

مجھے بلٹ پروف جیکٹ اور کیمرے کے ساتھ زبردستی سرنگ داخل کیاگیا

لندن(مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن)غزہ کی پٹی میں فوج کشی کے دوران گرفتار کیےگئے سیکڑوں فلسطینیوں کے ساتھ غیرانسانی سلوک کے مظاہر سامنے آنے کے ایک گرفتار فلسطینی نے رہائی کے بعد لرزہ خیر انکشافات کیے ہیں۔

حکیم کے نام سے اپنی شناخت ظاہر کرنے والے تیس سالہ نوجوان نےبرطانوی ’مڈل ایسٹ آئی‘ کو دیے گئے انٹرویو میں انکشاف کیا کہ ’اسرائیلی فوجیوں نے مجھے پکڑااور بدترین طریقے سے مارا پیٹا۔ پھر مجھے شدید سردی میں ایک اسکول کے کمرے میں بند کردیا۔ میرے ساتھ کئی اور قیدی بھی تھے۔ ہم کئی روز بھوکے رہے۔ پانی تک نہیں دیا گیا‘۔

اس نے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے ایک دن مجھے بلٹ پروف جیکٹ پہننے کے بعد ایک سرنگ میں داخل ہونے پر مجبور کیا۔ انہوں نے میرے سر کے ساتھ ’گو پرو‘ کیمرہ نصب کیا اوراس کے بعد مجھے سرنگ کے اندر جانے کو کہا گیا جہاں ممکنہ طور پر بوبی ٹریپس ہوسکتے ہیں‘‘۔

یہ واقعہ اسرائیلی فوج کی غزہ کی پٹی پر جارحیت کے دوران اس کی بزدلی کا بدترین ثبوت ہے جو اپنے جازی جرائم کو آگے بڑھانے کے لیے فلسطینیوں کو ڈھال کے طور پر استعمال کرتی ہے۔

حکیم نے گفتگو کرتے ہوئےمزید کہا کہ گرفتار کئے جانے کے بعد ہمیں ایک ایسے سرد کمرے میں بند کردیا گیا جہاں کئی روز تک پانی اور خوراک تک نہیں دی گئی۔ البتہ ہمیں مسلسل گالیاں دی جاتی ہیں۔

خود اسرائیلی فوج نے گرفتار کیے جانے کےبعد نیم برہنہ فوجیوں کی تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹیں کیں اور دعویٰ کہا کہ یہ تمام حماس کے جنگجو ہیں جنہوں نے ہتھیار ڈال دیے ہیں۔

حکیم نے کہا کہ اس کا کسی مسلح گروپ سے کوئی تعلق نہیں اور نہ ہی اس کا کوئی قریبی عزیز مزاحمتی فورسز میں شامل ہے۔ انہیں ایک اسکول کے صحن میں سخت سردی میں رکھا گیا۔

جرم کی تفصیلات

فلسطینی نوجوان محمد حکیم نے کہا کہ اسرائیلی فوجیوں نے مجھے پکڑا، مجھ سے بارود باندھا اور اس کے بعد غزہ کی ایک سرنگ کے اندر داخل کردیا۔

اس نے کہا کہ وہ ان فلسطینیوں میں تھا جنہیں برہنہ کیا گیا تھا۔ انہیں گرفتار کیے جانے کے بعد انسانی ڈھال کے طورپراستعمال کیا گیا۔

اس نے کہا کہ ایک فوجی نے مجھے کہا کہ ہم تمہیں ایک سرنگ میں بھیج رہے ہیں۔ پھرانہوں نے مجھ سے بارود باندھا اور میرےسر کے ساتھ کیمرے لگائے اور اس کے بعد مجھے سرنگ میں داخل کردیا گیا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan