پاکستان(مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن )پاکستانی قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر و بیٹر محمد رضوان نے سری لنکا کیخلاف اننگز فلسطین کے بہن اور بھائیوں کے نام کردی۔
حیدرآباد میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے سری لنکا کی جانب سے دیا جانے والا 345 رنز کا ہدف 48.1 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔
محمد رضوان نے ناقابل شکست 130 رنز کی اننگز کھیلی، عبداللہ شفیق نے بھی 113 رنز کی دلکش اننگز کھیلی۔