Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

مراکش کے عوام کی فلسطینی عوام سے والہانہ محبت مثالی ہے۔ اعزازی قونصل مرزا اشتیاق بیگ

مراکش کے کراچی میں اعزازی قونصل مرزا اشتیاق بیگ نے کہا ہے کہ مراکش کے عوام کی فلسطین کاز اور عوام کے ساتھ والہانہ محبت مثالی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے روز کراچی میں مراکش کے قونصل آفس میں فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔ ان کاکہنا تھا کہ فٹبال ورلڈ کپ کے دوران مراکش کے کھلاڑیوں نے اپنی فتح کا جشن فلسطینی جھنڈے لہرا کر کیا جو مراکش کے عوام کی فلسطین کے ساتھ یکجہتی اور محبت کا ثبوت ہے۔ان کاکہنا تھا کہ فلسطین کے عوام ستر سالوں سے اسرائیل کے مظالم کا نشانہ بن رہے ہیں۔ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم مظلوم فلسطینیوں کے لئے ہر فورم پر آواز اٹھائیں۔
فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے وفد نے مراکش کے اعزازی قونصل جنرل مرزا اشتیاق بیگ کا شکریہ ادا کیا اور ان کو بین الاقوامی فلسطین کا نفرنس کا دعوت نامہ پیش کیا جو انہوں نے قبول کرتے ہوئے اپنی شرکت کو یقنی بنانے کا عزم کیا۔ مراکش کے اعزازی قونصل نے پاکستان میں فلسطین کاز کے لئے سرگرم عمل فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کی قدر دانی بھی کی۔
وفد کی قیادت پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسرار عباسی کر رہے تھے جبکہ ان کے ہمراہ ڈاکٹر صدف مصطفی، ڈاکٹر علی واصف اور ڈاکٹر صابر ابو مریم بھی موجود تھے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan