Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

مونو گرام میں اسرائیلی جھنڈا، فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل نے بین الاقوامی این جی او کی دعوت مسترد کر دی

فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی دفتر سے جاری ہونے والی خبرمیں بتایا گیا ہے کہ کراچی میں کام کرنے والی امریکی فنڈڈ این جی او آل نیبرز کی تقریب میں شرکت کرنے سے معذرت کر لی ہے۔ تفصیلات کے مطابق آل نیبرز نامی این جی او نے آئندہ ہفتہ مقامی ہوٹل میں ایک افطار ڈنر تقریب کا اہتمام کیا ہے جس میں فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے تاہم اس تنظیم کے لوگو میں غاصب صہیونی ریاست اسرائیل کا جھنڈا نمایاں طور پر موجو دہے جس پر ڈاکٹر صابر ابو مریم نے پروگرام کے میزبان کو نشاندہی کرتے ہوئے واضح کر دیا ہے کہ اس تنظیم کے پروگرام میں شریک نہیں ہوں گے کیونکہ اس تنظیم کے مونو گرام میں اسرائیلی جھنڈا موجو دہے۔
ڈاکٹر صابر ابو مریم نے پروگرام کے میزبان بشپ خادم بھٹو کو تحریری طور پر بتا دیا ہے کہ پاکستان کے قانون اور آئین کے مطابق اور بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے نظریات کے مطابق اسرائیل ایک غاصب اور ناجائز ریاست ہے اور پاکستان اسے تسلیم نہیں کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے اندر تنظیم کے مونو گرام میں اسرائیلی جھنڈا شامل کر کے مقامی ہوٹل میں تقریب کرنا آئین پاکستان کی نفی ہے۔ انہوں نے اس پروگرام کے لئے مدعو کئے گئے پاکستانی شہریوں سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ اس ملک دشمن سرگرمی سے دور رہیں۔
فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کی سرپرست کمیٹی اراکین نے ا س معاملہ پر سنجیدگی سے نوٹس لیتے ہوئے حکومت پاکستان سے ملک میں ایسی سرگرمیوں پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا ہے کہ اور مقامی ہوٹل کی انتظامیہ کو بھی تحریری خط میں لکھا ہے کہ پاکستان کے آئین اور نظریہ پاکستان کی پاسداری کرنا ہر پاکستانی کا بنیادی فرض ہے تاہم ایسی تقاریب جہاں مونو گرام میں اسرائیلی جھنڈے نمایاں ہوں ان سے اجتناب کرنا چاہئیے۔واضح رہے کہ گذشتہ چند سالوں سے پاکستان میں امریکی سفارتخانہ کے زیرسرپرستی چلنے والی این جی اوز پاکستان میں اسرائیل کے لئے کام کر رہی ہیں تاہم حکومت کی خاموشی سوالیہ نشان ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan