منگل کی رات فلسطینی مزاحمت کاروں نے نابلس میں اسرائیلی قابض افواج کو نشانہ بنایا اور شمالی مغربی کنارے کے جنین میں مسلح تصادم کی اطلاعات ہیں۔
مزاحمت کاروں نے نابلس میں حوارہ فوجی کیمپ اور چوکی پر قابض فوج پر فائرنگ کی۔
“عرین الاسود” گروپوں نے اعلان کیا کہ انہوں نے حوارہ فوجی کیمپ اور حوارہ چوکی کو بھاری گولیوں سے نشانہ بنایا اور ان کے مزاحمت کار بہ حفاظت واپس چلے گئے۔
مزاحمت کاروں آج صبح سویرے جنین کے قصبے جبعہ پر دھاوا بولنے کے دوران قابض فوج کے ساتھ جھڑپ ہوئی۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ قابض فوج نے جنین کے قصبے فحمہ میں فائرنگ کی۔
مغربی کنارے میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزاحمت کاروں کی 20 کارروائیاں ریکارڈ کی گئیں جن میں 11 فائرنگ آپریشنز اور ایک دھماکہ خیز ڈیوائس کا دھماکہ بھی شامل ہے۔