Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

اسرائیلی پولیس کی مدد سے یہودی آباد کاروں کا فلسطیینی زمین پر قبضہ

اسرائیلی قابض پولیس کے زیر حفاظت  یہودی آباد کاروں کے ایک  جتھے نے فلسطینی کا ملکیتی پلاٹ قبضہ میں لے لیا ہے۔   فلسطینی خاندان زمین پر قبضے کی یہ واردات مقبوضہ یروشلم کے ضلع سیلوان میں  منگل کے روز صبح سویرے کی گئی۔

مقامی ذرائع کے مطابق  درجنوں یہودی آبادکاروں قابض پولیس افسران اور ان کی حفاظت آنے والے یہودی آباد کاروں نے  ضلع سیلوان کے علاقے  العین  میں الحمرا لینڈ کے نام سے مشہور اراضی کے پانچ ایکڑ پر قبضہ کر لیا۔

بتایا گیا ہے کہ یہ قطعہ اراضی طویل ایک فلسطینی خاندان سمارین کی ملکیت ہے۔ یہ زمین انتہائی قیمتی سمجھی جاتی ہے۔ اس زمین کو قبضے میں لینے کا مقصد اسی یہودیانا ہے۔

 زمین پر قبضے کی اس کارروائی کے دوران قابض پولیس نے مقامی فلسطینیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ اسی دوران میں  زمین کے مالک فلسطینی خاندان کے افراد کو بھی زدوکوب کیا گیا۔  قابض پولیس افسروں کے  تشدد کے نتیجے میں ایک فلسطینی بے ہوش ہوکر گر گیا۔

  اہم بات یہ ہے کہ یہودی آباد کاروں نے قبضے کی اس کارروائی کے ساتھ ہی اس قطعہ اراضی  پر یہودی آباد کاروں نے  زمین پر یہودی قبضے کو مستحکم کرنے کے لیے تعمیراتی ڈھانچہ کھڑا کر دیا۔  حفاظتی حصار قائم کر دیا نیز نگرانی کیمرے لگا دیے گئے ۔

 مقامی ذرائع نے وفا نیوز ایجنسی  یہ قطعہ اراضی آرتھو ڈاکس چرچ کی ملکیت ہے۔ ستر سال قبل اس آرتھو ڈاکس چرچ نے ایک معاہدے کے ذریعے یہ زمین سمارین خاندان کے حوالے کر دی تھی۔تاکہ یہ فلسطینی خاندان اس زمین کو اپنے زیر استعمال لا سکے۔

 قابض پولیس کی مدد سے قبضہ کرنے والے یہودی آباد کار سمارین خاندان سے کہتے رہے کہ وہ اسرائیلی عدالت سے رجوع کر لیں۔ لیکن جب تک فلسطینی خاندان نے عدالت سے رجوع کیا اسی دورانیے میں یہودی آباد کاروں نے اسرائیلی پولیس کی مدد سے ایک قطعہ اراضی پر دیوار کھڑی کر کے اپنا قبضہ مستحکم ثابت کر لیا۔ یہودی آباد کاروں کے قبضہ ہو چکنے کے بعد عدالتی حکم سامنے آیا۔

 ایک اور واقعے  مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقے  میں ایک مزاحمتی فلسطینی گروپ نے اسرائیلی قابض پر حملہ کیا۔ یہ نابلس میں کیا گیا، جبکہ جنین کے علاقے میں بھی ایسی ہی ایک مزاحمتی جھڑپ ہوئی ۔  فلسطینی مزاحمت کاروں کے گروپ لائنز ڈین کے مطابق قابض فوج پر یہ حملے اس نے کیے ہیں۔

 دریں اثنا فلسطینی مزاحمت کاروں کے ایک گروپ نے جبا ٹاون میں قابض فوج کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ  کیا ہے۔  فہما ٹاون میں بھی اسرائیل کے ایک فوجی کو فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan