Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

’مئی میں غزہ پرصہیونی جارحیت سے 3300 مکانات کو نقصان پہنچا‘

غزہ میں وزارت تعمیرات کی طرف سے شائع کردہ اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ گذشتہ مئی میں غزہ کی پٹی پر صہیونی جارحیت کے نتیجے میں 3,300 مکانات تباہ ہوئے، جن میں سے 120 مکمل طور پر تباہ، 120 جزوی طور پر تباہ ہوئے مگر وہ رہائش کے لیے موزوں نہیں۔ باقی مکانات جزوی طور پر متاثر ہوئے۔

یہ بات وزارت تعمیرات کی طرف سے منعقدہ ایک پریس کانفرنس کے دوران سامنے آئی۔ مئی 2023 میں اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات کی حتمی فہرست کی تکمیل اور اس کے بعد اس کی تفصیل جاری کردی گئی ہے۔

وزارت تعمیرات کے ڈائریکٹر جنرل محمد عبود نے اس بات کی تصدیق کی کہ غزہ کی پٹی پر تازہ ترین جارحیت کے پہلے لمحے سے وزارت کے عملے نے آبادی کو متاثر کرنے والے ابتدائی نقصانات کو شمار کرنا شروع کر دیا، جس کا مقصد متاثرین کو فوری ریلیف فراہم کرنا تھا۔

انہوں نے کہا کہ “ہم نے پٹی پر حالیہ جارحیت سے تباہ شدہ ہاؤسنگ یونٹس کی تمام تفصیلی گنتی مکمل کر لی ہے، کیونکہ ہاؤسنگ سیکٹر کے اعدادوشمار کے مطابق 3,300 سے زیادہ ہاؤسنگ یونٹس تباہ ہوئے جن میں سے 120 یونٹس مکمل طور پر تباہ ہوئے تھے 120 یونٹس کو جزوی طور پر نقصان پہنچا مگر وہ بھی ناقابل استعمال ہیں۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ ان نقصانات کی تعمیر نو یا مرمت کی تخمینہ قیمت تقریباً 10 ملین ڈالر ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزارت آنے والے دنوں میں وزارت تعمیرات کی ویب سائٹ پر شہریوں کے لیے ایک انکوائری لنک کھولے گی، تاکہ ان کے جزوی نقصانات کی انوینٹری کے بارے میں پوچھ گچھ کرنے کی اہلیت فراہم کی جا سکے۔

مزید برآں پبلک ورکس اینڈ ہاؤسنگ کی وزارت کے انڈر سیکرٹری ڈاکٹر جواد کہا کہ الآغا نے 2008 سے 2023 کی جارحیت سے اب تک 97.5 ملین ڈالر کی املاک کی تعمیر نو نہیں کی گئی۔ جزوی طورپر تباہ ہونے والی عمارتوں کی تعداد 90,000 سے زیادہ ہے جن کی مرمت بھی زیر التوا ہے اور اس پر 108 ملین ڈالر سے زیادہ کی لاگت آئے گی۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan