Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

مسئلہ فلسطین کی حل کے لیے ایک بین الاقوامی اقدام کی شدید ضرورت ہے : فلسطین کے وزیر اعظم

فلسطینی انتظامیہ کے وزیر اعظم نے کہا ہے کہ فلسطین پر غاصبانہ قبضے کے خاتمے کے لئے اب کوئی سیاسی راہ حل کا تصور نہیں ہے۔

فلسطینی انتظامیہ کے وزیر اعظم محمد اشتیہ نے عرب لیگ کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران کہا کہ ایسی صورت میں بین الاقوامی قراردادوں اور عرب امن مسودوں کے پیش نظر ایک بین الاقوامی اقدام کی شدید ضرورت پائی جا رہی ہے تا کہ فلسطین پر قبضے کے خاتمے اور بیت المقدس کی مرکزیت پر ایک علیحدہ ملک کی تشکیل کو یقینی بنایا جا سکے۔
محمد اشتیہ نے کہا کہ اسرائیلی غاصب نظام نے صیہونیت کو دینی رنگ دیکر ایک سسٹم قائم کیا ہے اور مسجد الاقصی اور مقدس مقامات کے خلاف ایک مذہبی جنگ چھیڑ دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ صیہونی حکومت نے کالونیوں کی تعمیر اور فلسطینیوں پر قاتلانہ حملوں کی بھی رفتار بڑھا دی ہے اور اس کے لئے قانونی جواز بھی فراہم کیا جا رہا ہے۔
وفا نیوز ایجنسی کے مطابق، فلسطینی انتظامیہ کے وزیر اعظم نے عرب لیگ کے وفد کو فلسطین کی سیاسی اور زمینی صورتحال اور اسی طرح غاصب افواج کی مسلسل جارحیتوں اور فلسطینی شہریوں پر انتہاپسند صیہونی آبادکاروں کے حملوں سے بھی آگاہ کیا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan