Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

مسجد اقصیٰ کو شہید کرنے کی اسرائیلی سازشوں میں تیزی کی تنبیہ

مقبوضہ یروشلم – (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن)مسجد اقصیٰ ٹرسٹیز اتھارٹی نے عالمی برادری کی خاموشی کی روشنی میں مسجد اقصیٰ کو مسمار کرنے اور مبینہ ہیکل کی تعمیر کے لیے صہیونی قابض ریاست کے تیز رفتار اقدامات سے خبردار کیا ہے۔

الاقصیٰ بورڈ آف ٹرسٹیز کے ایک رکن فخری ابو دیاب نے اخباری بیانات میں کہا کہ “قابض ریاست مسجد اقصیٰ میں جمود کو تبدیل کرنے کی کوشش میں جرات مندانہ، سنجیدہ اور انتہائی تیز قدم اٹھا رہی ہے۔”

انہوں نے کہا کہ قابض مسجد اقصیٰ کو یہودیانےمنصوبوں کو عملی جامہ پہنانے کے لیے مرحلہ وار طریقہ اپنایا جا رہا ہے۔ دشمن نے کھدائی کے ذریعے اس کی خصوصیات کو تبدیل کرنے اور اس پر اپنا کنٹرول مسلط کرنے کے لیے ایک طویل راستہ طے کیا ہے۔

انہوں نے وضاحت کی کہ قابض حکومت قابض ریاست میں داخلی تعطل سے نکلنے کے لیے نام نہاد ہیکل گروپوں کی حمایت کرتی ہے۔ مسجد اقصیٰ کی حمایت کے حوالے سے عرب حکومتوں کی لا پرواہی اور ذمہ داریوں سے سبکدوشی یہودیوں کو مسجد اقصیٰ کے حوالے سے اپنے مذموم عزائم عملی جامہ پہنانے کاموقع مل رہا ہے۔

ابو دیاب کا خیال ہے کہ آنے والے دنوں میں مسجد اقصیٰ کے خلاف سازشوں میں خطرناک حد تک اضافہ دیکھنے میں آئے گا اور اس کے صحنوں میں دراندازی اور دھاووں کی تعداد بھی بڑھے گی۔

قبل ازیں یروشلم میں محکمہ اسلامی اوقاف کے ڈپٹی ڈائریکٹر ناجح بکیرات نے تصدیق کی تھی کہ قابض حکومت بیت المقدس کو یہودیوں کا دارالحکومت بنانے کے لیے مسجد اقصیٰ کی جگہ بیت المقدس کی تعمیر کے منصوبے کو اپنا رہی ہے اور وہ اس پر کام کر رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ “جب سے انتہائی دائیں بازو کی حکومت نے اقتدار سنبھالا ہے ہم مسجد اقصیٰ کے معاملے میں کسی بھی سنگین پیش رفت اور اس میں حقیقت میں تبدیلی کے بارے میں خبردار کر رہے ہیں۔”

یروشلم کے محقق جمال عمر نے وضاحت کی کہ ہیکل انسٹی ٹیوٹ اور میوزیم کے قیام کی تیاریاں زوروں پر ہیں۔ اس حوالے سے کہ نذرانے پیش کرنے، قربانی کے جانور ذبح کرنے، پاک کرنے اور ہیکل کے پہاڑ پر چڑھنے کے طریقے اور خاص طور پر بنائے گئے برتن تیار کیے جا رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ “ہم مسجد اقصیٰ کے لیے ایک انتہائی خطرناک مرحلے کا سامنا کر رہے ہیں، کیونکہ قابض ریاست “تیسرے ہیکل ” کے لیے منصوبے قائم کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

جولائی 2023 میں 6,558 آباد کاروں نے مسجد اقصیٰ پر دھاوا بولا، جو اس سال کے آغاز کے بعد دیگر مہینوں کے مقابلے میں سب سے زیادہ ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan