Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

مسجد اقصیٰ خطرے میں، اس کی نصرت پوری امہ کی ذمہ داری:علما

فلسطین اور بیرون ملک کے علماء نے مسجد اقصیٰ کی حمایت کے لیے قوم کی کوششوں کو تیز کرنے، مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینیوں کی ثابت قدمی کی حمایت کرنے اور قابض ریاست کی جارحیت کو چیلنج کرنے اور اس کے منصوبوں کو ناکام بنانے کی صلاحیت کو بڑھانے پر زور دیا ہے۔

اتوارکی شام غزہ میں ایک آن لائن سیمینار جس کا اہتمام غزہ کی پٹی میں القدس کے لیے کام کرنے والے اداروں ،علما اور فلسطینی اسکالرز ایسوسی ایشن کے تعاون سے کیا گیا میں علما نے خطاب کیا۔

پروگرام سے خطاب میں فلسطینی علماء کی انجمن کے صدر نسیم یاسین نے اس بات پر زور دیا کہ القدس ہر ایک کا کمپاس ہے اور یہ کہ دنیا بھر کے مومنین کے دلوں کا مرکز ہے کیونکہ یہ اس عظیم مقام کی نمائندگی کرتا ہے جو مسلمانوں کا پہلا قبلہ رہا ہے۔ یہ ایک مقدس سرزمین ہے جسے نبی پاک ﷺ کے سفرمعراج کا شرف حاصل ہے اور یہاں موجود مسجد اقصیٰ حرمین شریفین کے بعد دنیا میں مسلمانوں کا تیسرا مقدس ترین مقام ہے۔

انہوں نے پروگرام میں شرکت کرنے والے علماء کرام اور القدس کے لیے کام کرنے والے اداروں کا خیرمقدم کیا۔

انہوں نے فلسطین اسکالرز ایسوسی ایشن اور بیرون ملک دیگر علمی اداروں کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے بیت المقدس شہر اور مسجد اقصیٰ کی حمایت میں اس تقریب میں شرکت کی۔

فلسطینی اسکالرز ایسوسی ایشن کے سربراہ نواف التکروری نے مسجد اقصیٰ کی حمایت میں علماء کی مسلسل کوششوں کو قابل تحسین قرار دیا۔ انہوں نے تمام علماء اور مبلغین سے مطالبہ کیا کہ وہ عوام الناس میں مسجد اقصیٰ کو درپیش خطرات کے بارے میں آگاہی فراہم کریں۔

انہوں نے فلسطینی عوام بالخصوص مسجد اقصیٰ کے صحنوں میں متعین اہالیان بیت المقدس کی ثابت قدمی کی حمایت پر زور دیا اور مسجد اقصیٰ میں رباط کی فضیلت پر بات کی۔

مسلم علماء کی بین الاقوامی یونین کے سکریٹری جنرل علی القراء داغی نے ایک ریکارڈ شدہ تقریر میں کہا کہ علماء انبیاء کے وارث ہیں، اور وہ اس قوم کے امین ہیں۔ وہ حاکموں کا دوسرا حصہ ہیں جیسا کہ امام شافعی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا، یہ ذمہ داری بھی علماء پر عائد ہوتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ “آج ہمیں حکم دیا گیا ہے کہ ہم اپنی تمام قیمتی  جانیں، اپنی جان و مال سب کچھ خدا کی خاطر اور اپنے اولین مقصد اور ایمان کی خاطر قربان کر دیں۔ ہم بیت المقدس اور الاقصیٰ اور مبارک سرزمین فلسطین کی خاطر قربانی دیں۔ “

فلسطین ایڈوکیٹس فورم کے سیکرٹری جنرل سلمان السعودی نے کہا کہ القدس شہر اور الاقصیٰ میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ ایک بڑے خطرے کی علامت ہے۔انہوں نے خبردارکیا کہ اسرائیل مسلمانوں کے قبلہ اول کو ناقابل تلافی نقصان پہنچانا چاہتا ہے، مسلمانوں کو اس حوالے سے اپنی ذمہ داریاں پوری کرنا ہوں گی۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan