Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

مسجد اقصیٰ میں تلمودی رسومات مقدسات کے خلاف مذہبی جنگ ہے:حماس

غزہ -(مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن)اسلامی تحریک مزاحمت “حماس” نے زور دے کرکہا ہے کہ ہمارے فلسطینی عوام قربانیوں کی پرواہ کیے بغیر مسجد اقصیٰ کے دفاع اور اس کے اسلامی تشخص کے تحفظ کے لیے اپنی آئینی جدوجہد جاری رکھیں گے۔ حماس کا کہنا ہے کہ  مسجد اقصیٰ پر قبضے کی پالیسی مسلمانوں کے جذبات کو مشتعل کرنے کی نمائندگی کرتی ہے۔ ہماری قوم مسجد اقصیٰ کو اپنے ایمان کا حصہ سمجھتی ہے۔

 

حماس تحریک کے ترجمان حازم قاسم نے منگل کی شام کوایک پریس بیان میں کہا کہ “مسجد اقصیٰ کے صحنوں میں تلمودی رسومات مسلمانوں کے خلاف مذہبی جنگ ہے۔

 

انہوں نے زور دے کر کہا کہ مسجد اقصیٰ ایک سرخ لکیر ہے اور ہمارے قوم نے تمام مراحل میں اپنی جدوجہد اورمزاحمت کے ذریعے ثابت کیا ہے کہ وہ مسجد اقصیٰ اور بیت المقدس کے دفاع کے لیے قربانی دینے کے لیے تیار ہیں۔ دشمن کو مسجد اقصیٰ کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

 

گذشتہ روز154 آباد کاروں نے مسجد اقصیٰ پر دھاوا بولا۔ اس کے علاوہ 3498 “سیاحت” کے نام سے مبارک مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی قابض افواج کی بھاری حفاظت میں دھاوا بولا۔

 

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan