دوحہ (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن) اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے پولیٹیکل بیورو کے رکن عزت الرشق نے کہا ہے کہ بھائی مجاہد رہنما مروان عیسیٰ کے قتل کے بارے میں قابض فوج کی کہانی پر کوئی بھروسہ نہ کیا جائے کیونکہ اسرائیل فلسطینی مزاحمتی قیادت کے حوصلے پست کرنے کے لیے اس طرح کے دعوے کرتا ہے۔ مروان عیسیٰ کی شہادت سے متعلق کوئی بھی تصدیق صرف القسام بریگیڈز کی طرف سے کی جا سکتی ہے۔
اپنے اخباری بیانات میں الرشق نے زور دیا کہ بھائی مروان عیسیٰ کے قتل کا اعلان قابض ریاست اور نیتن یاہو کو درپیش بحرانوں اور قابض فوج کی اپنے مقاصد کے حصول میں ناکامی پر پردہ ڈالنا تھا۔
قابل ذکر ہے کہ اسرائیلی فوج کے ترجمان ڈینیئل ہگاری نے منگل کو دعویٰ کیا تھا کہ قابض فوج نے حماس کے رہنما مروان عیسیٰ کو شہید کر دیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ مروان عیسیٰ کو نشانہ بنانے کی کارروائی دو ہفتے قبل نصیرات کیمپ میں ہوئی تھی۔
انہوں نے نشاندہی کی کہ مروان عیسیٰ کو نشانہ بنانے کی کارروائی شن بیٹ کے ساتھ مل کر کی گئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ مروان عیسیٰ حماس کے عسکری ونگ میں نمبر 3 ہے اور 7 اکتوبر کے حملے کے منصوبہ سازوں میں سے ایک تھے۔
اس نے مروان عیسیٰ کے ہمراہ حماس کے جنگی ہتھیاروں کے اہلکار غازی ابو طماعہ کے قتل کا بھی دعویٰ کیا۔