Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

ہم ایک تاریخی مرحلے سے گذر رہے ہیں،صہیونی وجود تنہا ہوچکا:ھنیہ

تہران   (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن) اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے کہا ہے کہ فلسطینی عوام بالخصوص غزہ میں غیر معمولی اور غیر مسبوق استقامت کا اظہار کر رہے ہیں اور فلسطینی مزاحمت نسل کشی اور صہیونی جرائم کی جنگ کا پامردی سے مقابلہ کر رہی ہے۔

ہنیہ نے منگل کو تہران میں مقامی اور غیر ملکی میڈیا سے گفتگو میں مزید کہا کہ”ہم ایک تاریخی مرحلے سے گزر رہے ہیں اور الغرض جنگ کے ذریعے صیہونی وجود کے ساتھ تنازعہ کے تناظر میں ایک خطرناک موڑ پر ہیں۔ طوفان الاقصیٰ پربات پر زور دیتے ہوئے کہ “فلسطینی عوام اور غزہ کے عوام نے ادا کی جانے والی شہادتوں کے باوجود صہیونی ریاست اپنے کسی فوجی اور اسٹریٹجک اہداف کو حاصل کرنے میں ناکام رہا ہے”۔

حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ نے اس بات پر زور دیا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرار داد سے پتہ چلتا ہے کہ صیہونی وجود اپنی حمایت سے محروم ہو گیا ہے اور اس قرارداد نے فلسطین پر قبضے کے بعد سے اس نام نہاد صہیونی ریاست کو غیرمسبوق تنہائی سے دوچار کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ’’امریکی انتظامیہ اب عالمی برادری پر اپنی مرضی مسلط کرنے کے قابل نہیں رہی‘‘۔

منگل کو ہنیہ نے ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان کے ساتھ ایرانی وزارت خارجہ کے ہیڈ کوارٹر میں ملاقات کے دوران مسئلہ فلسطین کی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔

رہبر معظم کے وزیر خارجہ کے ساتھ ملاقات میں سیاسی اور میدانی سطح پر جاری جنگ سے متعلق مجموعی پیش رفت اور اس کے مختلف اثرات بشمول اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد پر تبادلہ خیال کیا۔

ھنیہ حماس کے قائدین کے ایک اعلیٰ سطحی وفد کی سربراہی میں کل منگل کی صبح ایران کے دارالحکومت تہران پہنچے تھے جہاں ان کا شانداراستقبال کیا گیا۔

سیاسی قیادت کے رکن اور تہران میں حماس کے نمائندے خالد القدومی نے مرکزاطلاعات فلسطین سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ھنیہ اس دورے کے دوران اعلیٰ ایرانی حکام سے ملاقاتیں کریں گے جس میں غزہ پر اسرائیل کی جنگ، دوطرفہ تعلقات، انسانی صورت حال اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

حماس کے وفد میں جماعت کے عرب اور اسلامی تعلقات کے دفتر کے ڈائریکٹر خلیل الحیا، محمد نصر، زاہر جبارین، ماہر صلاح اور خالد القدومی شامل ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan