Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

پی ایل ایف نیوز

مرکز فلسطین کیمپ پر دوسرے روز بھی سرگرمیاں جاری، ہزاروں شہریوں کی آمد

کراچی(مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن)فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کی جانب سے کراچی مین مرکز فلسطین کیمپ کے قیام کے دوسرے روز جمعرات کو بھی سرگرمیاں جاری رہی ہیں۔ مرکز فلسطین کیمپ پر دوسرے روز ہزاروں کی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی اور مظلوم فلسطینیوں سے یکجہتی اور غاصب صیہونی اسرائیل جارحیت کے خلاف سخت احتجاج کیا۔


مرکز فلسطین کیمپ پر بچوں کی ایک بڑی تعداد شریک ہوئی جس نے اپنے قلم اور رنگوں سے فلسطینی مزاحمت اور اسرائیلی جارحیت سمیت امریکہ کی دہشت گردی اور امریکی واسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ سے متعلق تصاویر بنا کر رنگ بھرے۔


مرکز فلسطین کیمپ پر معروف اینکر عابدہ آغا نے فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم کے ساتھ خصوصی گفتگو کی اور مسئلہ فلسطین کو اجاگر کیا۔ جبکہ حالیہ جنگ کے حالات پر عوام کی آگہی کے لئے بھی تفصیلی تبادلہ خیال جاری رکھا گیا۔
مرکز فلسطین کیمپ پر جی ٹی وی نیوز کی خصوصی نشریات ریکارڈ کی گئیں اور معروف صحافی اینکر رضوان جعفر نے ہمارا پاکستان پروگرام ریکارڈ کئے جس میں فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسرار عباسی نے فلسطین کے حالیہ حالات پر روشنی ڈالی۔


مرکز فلسطین کیمپ پر شہریوں کو فلسطینی جھنڈے تقسیم کرنے کا سلسلہ بھی جاری ہے اور سیکڑوں شہریوں نے جھنڈے لے کر اپنی موٹر سائیکل اور کاروں پر فلسطینی جھنڈے لگائے۔


مرکز فلسطین کیمپ پر فلسطین فنڈ قائم کیا گیا ہے جس میں عوام کی بڑی تعداد نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہے۔واضح رہے کہ فلسطین کے حالیہ حالات سے متعلق آگہی کی یہ مہم مسلسل جاری ہے اور مرکز فلسطین کیمپ پانچ روز تک مسلسل جاری رہے گا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan