Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

مرکزاطلاعات فلسطین کا اپنے ڈائریکٹرکی شہادت پر گہرے صدمےکا اظہار

غزہ ۔  (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن) مرکزاطلاعات فلسطین کے عربی سیکشن کے ڈائریکٹر ڈاکٹر رزق غرابلی کی اسرائیلی بمباری میں شہادت کے بعد مرکز نے گہرے دکھ اور صدمے کا اظہار کرتے ہوئے ان کی شہادت کو اسرائیلی فوج کی طرف سے ایک سوچا سمجھا قتل قرار دیا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کی طرف سے جاری تعزیتی بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر غرابلی کی شہادت دیگر دسیوں فلسطینی صحافیوں کی اسرائیلی بربریت میں شہادت کےسلسلے کی ایک تازہ کڑی ہے۔

بدھ کے روز مرکزاطلاعات فلسطین نے ایک بیان میں کہا کہ ہم اپنے شہید صحافی ساتھی، دانشور ڈاکٹر رزق غرابلی کی شہادت پر گہرے دکھ اور صدمے کا اظہار کرتے ہوئے شہید کے خاندان کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر غرابلی کی شہادت قابض فوج کی جانب سے غزہ میں جاری جنگی جرائم، انسانیت کےخلاف جرائم اور نسل کشی کا پردہ چاک کرنے والے صحافیوں کی زبان بند کرنے کی مایوس کن کوشش ہے۔

بیان میں انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں، انسانی حقوق کے اداروں اور صحافتی تنظیموں سےمطالبہ کیا کہ وہ ڈاکٹر رزق غرابلی کی شہادت کے مجرمانہ واقعے پر آواز بلند کریں اور اسرائیلی دشمن ریاست کو ان جرائم پرکٹہرے میں لانے کے لیے اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داریاں پوری کریں۔

خیال رہے کہ مرکزاطلاعات اطلاعات فلسطین کے عربی شعبے کے ڈائریکٹر ڈاکٹر رزق غرابلی کو گذشتہ روز غزہ کے جنوبی شہر خان یونس میں اسرائیلی فوج کی بمباری میں شہید کردیا گیا تھا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan