Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

مرحبا، فلسطین سے مہمان آئے ہیں

تحریر: رضی طاہر

گزشتہ دنوں فلسطین فاؤنڈیشن کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صابرابومریم کی کال موصول ہوئی، اس میں انہوں نے کہا کہ فلسطین سے کچھ مہمان آئے ہیں، میں چاہتا ہوں کہ آپ بھی ان کی میزبانی کریں۔ میں نے جواب کیا دینا تھا، بیت المقدس سے آئے مہمانوں کو مرحبا کہنے کیلئے دیدہ و دل فرش راہ کرلیے۔ گزشتہ دنوں ہمارے دفتر میں ڈاکٹر صابر ابومریم کے ہمراہ شیخ ادیب یاسر جی صدر مجلس علماء فلسطین اور شیخ یوسف عباس سیکرٹری جنرل مہم برائے حق واپسی فلسطین تھے۔ نوجوان صحافیو ں کے ہمراہ ہم نے ان کا استقبال کیا، وقت کے دامن میں گنجائش کم اور ہمارے ذہنوں میں سوالات بہت زیادہ تھے، وہی سوال جو ہر پاکستانی کا سوال ہے اسی سے ابتداء ہوئی کہ پاکستان کی جانب سے اسرائیل کو تسلیم کرنے سے متعلق اہل فلسطین کیا سوچتے ہیں اس پر شیخ ادیب یاسر جی نے کہا کہ فلسطین کے لوگ کبھی کسی حکومت کی جانب نہیں دیکھتے وہ عوام کی جانب دیکھتے ہیں، پاکستان کی عوام اور بالخصوص نوجوان ایسا ہونے نہیں دیں گے اور ہمیں یقین ہے کہ پاکستان اسرائیل کو کبھی تسلیم نہیں کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ دنیا بھر کے اسلامی نوجوان فلسطین کے حوالے سے فکرمند ہیں اور وہ بات کرنا چاہتے ہیں، اسی طرح ہم نے محسوس کیا ہے کہ پاکستانی نوجوان کے جذبات بھی فلسطین کیلئے لبریز ہیں، شیخ صاحب نے کہا کہ موجودہ دور میں آواز اٹھانا بھی جہاد ہے ہم سمجھتے ہیں فلسطین میں اسرائیل کے خلاف سربکف فلسطینی اور پاکستان میں سوشل میڈیا پر فلسطین کیلئے آواز اٹھانے والے پاکستانی ایک جیسا فریضہ سرانجام دے رہے ہیں، گو کہ بہت سے سوشل میڈیا کی ویب سائٹس اسرائیل کی مرعون منت ہیں جس میں فیس بک سرفہرست ہے لیکن میٹا کے علاوہ کچھ سوشل ویب سائٹس ایسی بھی ہیں جن پر فلسطین کی بات ہوسکتی ہے جیسا کہ آپ ٹوئیٹر پر کھل کر بات کرسکتے ہیں، الغرض شیخ ادیب یاسر جی پاکستانی نوجوانوں سے یہ امید رکھتے ہیں کہ وہ سوشل میڈیا کے ذریعے اہل فلسطین کیلئے بھرپور آواز اٹھائیں

شیخ عباس یوسف سے ان کی تحریک سے متعلق پوچھاگیا تو انہوں نے بتایا کہ ہمارا مشن ہمارے لوگو پر واضح ہے، جس میں ایک چابی ہے، یہ چابی علامت ہے جب اہل فلسطین کو گھروں سے نکالا گیا تھا تو وہ تالے لگا کر آئے تھے، اور بعض نے اپنے جانوروں کو ایک ہفتے کا چارا ڈالا تھا انہیں یہ امید تھی کہ وہ 7,8دن میں واپس آجائیں گے، آج بھی فلسطینی بزرگ ماؤں نے وہ چابیاں سنبھال کررکھی ہیں کہ وہ جلد اپنے گھروں کو لوٹیں گے، چابی کے ساتھ لوگو میں فلسطین کا نقشہ ہے، نقشے سے واضح ہے کہ بحر سے نہر تک سارا فلسطین ہمارا ہے اور اہم ایک انچ بھی کسی کو دینے کو تیار نہیں ہیں۔ مسئلہ فلسطین سے متعلق شیخ ادیب یاسر جی نے مزید کہا کہ پوری دنیا کے مسلمانوں کا مسئلہ ہے صرف فلسطین کے رہنے والوں کا نہیں، انہوں نے کہا کہ قبلہ اؤل کی حرمت و اہمیت واضح ہے اور ظلم کے خلاف کھڑا ہونا ہمارے فرائض میں شامل ہے، جیسا کہ نماز فرض ہے آپ چھوڑ نہیں سکتے بالکل اسی طرح ایک مسلمان پر دوسرے مسلمان کی حمایت اور ظلم کے خلاف آواز اٹھانا فرائض کے درجے میں ہے۔

پاکستان میں موجود سیاسی ہلچل اور سیاسی قائدین کی جانب سے ایک دوسرے کو یہودی ایجنٹ کہنے کی رسم عام ہے، اس حوالے سے وہ کہتے ہیں کہ پاکستان کی حکومتوں کی جانب سے اور اپوزیشن کی جانب سے بھی گاہے بگاہے فلسطین کے حق میں بیانات آتے رہتے ہیں جن کا ہم خیرمقدم کرتے ہیں، لیکن ہم سمجھتے ہیں کہ پاکستان کی ریاست قائداعظم محمد علی جناح رحمۃ اللہ علیہ اور علامہ محمد اقبال رحمۃ اللہ علیہ کے نظریات پرقائم ہے۔ قائد اعظم کی فلسطین کے حوالے سے پالیسی دو ٹوک اور واضح تھی اور وہی دو ٹوک اور واضح پالیسی پاکستانی کے کسی بھی سیاست دان اور عوام الناس کے سامنے ہونی چاہیے۔ ہم اپنے فلسطینی مہمانوں کے سامنے ادب کی تصویر بنے لیکن سرتاپا سوال تھے، پاکستانیوں اور فلسطینیوں کے درمیان عوام سے عوام کی سطح پر ایسے رابطے بحال رہنے چاہیے۔ نشست کے آخر میں فلسطین سے یکجہتی کی علامت سمجھے جانیوالے خاص مفلر انہوں نے پیش کیے اور ہمارے دفتر کیلئے فلسطین کا نقشہ پیش کیا، یہ تحفے ہمیشہ ہمیں عزیز رہیں گے اور ہم فلسطین کی آزادی کیلئے اپنے حصے کی آواز اٹھاتے رہیں گے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan