Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

مقبوضہ یروشلم میں 135 نئے رہائشی یونٹوں کی تعمیر کا نیا منصوبہ

اسرائیلی قابض اتھارٹی  یروشلم کے جراح محلے میں یہودی آباد کاروں کے لیے 135 نئے رہائشی یونٹس قائم کرے گی۔ یہ فیصلہ پیر کے روز سامنے لایا گیا ہے۔ یہودی آباد کاروں کی آباد کاری کا یہ منصوبہ مشرقی یروشلم سے متصل علاقے کے لیے بنایا گیا ہے۔

اس منصوبے کے تحت ایک بارہ منزلہ عمارت قائم کی جائے گی ، یہ عمارات 135 رہائشی یونٹوں پر مشتمل ہو گی۔ جس میں 135 یہودی خاندان بسائے جاسکیں گے۔ اسی علاقے جراح میں اس سے پہلے بھی ناجائز یہودی بستی معالوت الدفنہ  موجود ہے۔

معالوت الدفنہ نامی یہودی بستی 1968 میں زیر قبضہ لی گئے فلسطینی زمین پر قائم کی گئی تھی اب اسی میں توسیع کے لیے مزید 135 رہائشی یونٹس بنائے جانے کا منصوبہ سامنے آیا ہے۔

نیا منصوبہ 2110 مربع میٹر پر بارہ منزلہ عمارت قائم کرنے کا ہے۔ اس عمارات کےساتھ ایک پارک اور یہودی معبد بھی قائم کیا جائے گا۔ علاوہ ازین ایک تہہ خانہ بھی تعمیر کیا جائے گا۔

اس سے قبل معالوت الدفنہ کی یہودی بستی بنیادی طور پر 389  دونم کے قطعہ اراضی پر قائم ہے۔ اب اسے مزید بڑھایا جارہا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan