Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

مقبوضہ فلسطین میں ایک اور فلسطینی شہید جوابی کاروائی میں دو صیہونی فوجی زخمی

فلسطین کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ حوسان شھر میں ایک جوان فلسطینی صیہونی فوجی کی فائرنگ سے شہید ہو گیا۔

فلسطینی نیوز ایجنسی سما کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ ایک بیس سالہ جوان زکریا محمد الزعول ناجائز صیہونی فوجیوں کی فائرنگ کا نشانہ بن کر شہید ہو گیا، رپورٹ کے مطابق  گولی اُس کے سر پر لگی۔

حوسان شہر کے دروازے پر صیہونی فوج اور فلسطینی فورسز کے درمیان ہونے والی مختصر جھڑپ میں صیہونی فوجی گولیوں اور بموں کے ساتھ فلسطینی نوجوانوں پر حملہ آور ہوئے جس سے الزعول شدید زخمی ہو گیا تھا۔

دوسری جانب اطلاعات ہیں کہ فلسطینی نوجوانوں نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے مغربی کنارے کے علاقے جنین میں دو صیہونی فوجیوں کو اپنی گاڑی سے کچل کر زخمی کر دیا۔

جنین میں صیہونی فوج کے حملے جاری ہیں اور وہ اپنی جارحیت میں ہیلی کاپٹروں کا بھی استعمال کر رہی ہے۔

فلسطینی کی وزارت صحت کی رپورٹ کے مطابق جنین میں اب تک 5 فلسطینی شہید اور 91 زخمی ہوئے ہیں جن میں سے 21 کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan