Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

مقبوضہ مغربی کنارے میں یہودی آباد کاری کے لیے ایک ارب شیکل کی منظوری

مقبوضہ بیت المقدس – (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن)قابض اسرائیلی حکومت آنے والے عرصے کے دوران ایک ارب شیکل کے ساتھ مغربی کنارے میں آبادکاری اور آبادکاری چوکیوں کی مالی اعانت کا عزم کیا ہے۔

منصوبے کے تحت قابض حکومت آباد کاروں کو مغربی کنارے کی بستیوں میں منتقل ہونے اور رہنے کی ترغیب دے گی۔

اس منصوبے میں مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں نئی بستیوں کی تعمیر،بحیرہ مردار، وادی اردن، اور جنوبی الخلیل پہاڑوں جیسے علاقوں میں بستیوں کی توسیع شامل ہے۔

قابض حکومت نے اس سے قبل 672 ملین شیکل کے بجٹ کے منصوبے کا اعلان کیا تھا، لیکن کچھ ایسی چیزیں ہیں جن کی قیمت کا ابھی تک تعین نہیں کیا گیا۔

اس منصوبے کی نگرانی انتہا پسند وزیر خزانہ بیزلیل سموٹریچ، وزیر برائے آبادکاری کر رہے ہیں، جس کا مقصد مغربی کنارے میں فلسطینیوں اور ان کی زمینوں کے حق میں آباد کاروں کی حمایت اور ان کے خلاف مجرمانہ کارروائی کرنا ہے۔

قابض حکومت مقبوضہ مغربی کنارے میں اپنے آباد کاری کے منصوبوں کو بلا روک ٹوک جاری رکھے ہوئے ہے۔ دوسری طرف فلسطینی شہری ہر وقت اور ہر جگہ یہودی توسیع پسندی کے خلاف مزاحمت جاری رکھے ہوئے ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan