Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

تین فلسطینیوں پر مسجد اقصیٰ میں داخلے پراسرائیلی پابندی

مقبوضہ بیت المقدس – (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن)کل جمعہ کو اسرائیلی قابض حکام نے ایک صحافی سمیت القدس کے 3 باشندوں کو مسجد اقصیٰ سے پورے ایک ماہ کے لیےبےدخل کر دیا۔

قدس پریس کے مطابق مسجد اقصیٰ سے بے دخل کیے جانے والوں میں صحافی احمد الصفدی، یروشلم سینٹر فار سوشل اینڈ اکنامک اسٹڈیز کے ڈائریکٹر زیاد الحموری اور القدس کے شہری فائز اصلان شامل ہیں۔

صحافی الصفدی نے ایک پریس بیان میں کہا کہ “قابض پولیس نے نمازیوں پر لاٹھیوں سے حملہ کیا۔ اسرائیلی پولیس نے الزام لگایا کہ ہم نے مسجد اقصیٰ کے دروازوں میں سے ایک شاہ فیصل گیٹ پر اسرائیلی پولیس اہلکاروں پر تشدد کیا تھا۔ ہمیں گرفتار کرلیا گیا۔ پانچ ہزار شیکل ضمانت پر ایک ماہ تک مسجد اقصیٰ میں داخلے پر پابندی کی شرط پر رہا کیا گیا۔

قابض حکام اجتماعی سزا کی پالیسی کے تحت مسجد اقصیٰ اور یروشلم شہر سے بے دخلی کو کارکنوں اور بااثر عوامی شخصیات کے خلاف استعمال کرتے ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan