Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

مغربی کنارے اور القدس میں 24 گھنٹوں میں 22 مزاحمتی کارروائیاں

مقبوضہ بیت المقدس ۔ مرکزاطلاعات فلسطین
مغربی کنارے اور مقبوضہ بیت المقدس میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران قابض فوج اور آباد کاروں کے خلاف مزاحمتی کارروائیوں میں اضافہ ہوا ہے۔

مغربی کنارے اور بیت المقدس میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزاحمت کی 22 کارروائیاں دیکھنے میں آئیں، جن میں خاص طور پر دو فائرنگ کے حملے ہوئے، جن کے نتیجے میں ایک آباد کار زخمی ہوا۔

الخلیل میں “کارمئیل” بستی کو نشانہ بناتے ہوئے ایک بہادر فائرنگ کے حملے کے دوران ایک آباد کار زخمی ہوا۔

مزاحمت کاروں نے رام اللہ کے علاقے وادی الحرامیہ میں قابض فوج پر گولی چلائی۔ شہر کے عابود گاؤں میں پٹرول بموں سےنشانہ بنانے کے بعد ایک فوجی گاڑی کو جلا دیا۔

حریہ نیوز کے مطابق مزاحمتی کارکنوں نے آباد کاروں کے حملوں کا سامنا کیا۔ رام اللہ اور قلقیلیہ میں تصادم میں مولوٹوف کاک ٹیل اور ایک دھماکہ خیز آلہ پھینک دیا۔

القدس، رام اللہ، نابلس، قلقیلیہ اور الخلیل کے علاقوں میں قابض فوج اور آباد کاروں کے درمیان تصادم کے 15 مقامات پر جھڑپیں ہوئیں۔

فلسطینی انفارمیشن سینٹر “معطی” نے مزاحمت کی سرگرمیوں کے بارے میں اپنی متواتر رپورٹ میں گذشتہ اگست کے دوران 832 مزاحمتی کارروائیوں کی تصدیق کی تھی۔ ان مزاحمتی کارروائیوں میں 28 اسرائیلی زخمی ہوئے، جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan