Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

مغربی کنارے میں یہودی آباد کاروں کے فلسطینیوں کی املاک پرحملے

منگل کی شام کو آباد کاروں نے مقبوضہ مغربی کنارے کے الگ الگ حصوں میں شہریوں اور ان کی املاک کے خلاف بڑے پیمانے پر حملے اور انتقامی کارروائیاں کیں۔

نابلس میں آباد کاروں نے قابض فورسز کی حفاظت میں اپنی انتقامی کارروائیوں کے ایک حصے کے طور پر برقہ قصبے میں شہریوں کے گھروں اور گاڑیوں پر حملہ کیا۔

شمالی مغربی کنارے میں سیٹلمنٹ فائل کے انچارج اہلکار غسان دغلس نے بتایا کہ آباد کاروں نے خالی کرائی گئی “ہومیش” کی گئی کالونی میں دراندازی کی اور فلسطینی شہریوں کے گھروں پر حملے کیے۔

جنین میں آباد کاروں نے یبعد قصبے میں امریحہ محلے میں شہریوں کی گاڑیوں اور گھروں پر حملہ کیا۔ محلے سے ملحق مرکزی سڑک کو بند کر دیا جس سے طولکرم اور جنین کو ملانے والی شاہرہا بند ہوگئی۔

مقامی ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی قابض فوج کی حفاظت میں آباد کاروں نے شہریوں کی گاڑیوں اور گھروں پر پتھروں سے حملہ کیا۔ انہوں نے فلسطینیوں اور عربوں کے خلاف مردہ باد کے اشتعال انگیز نعرے لگائے۔

بیت لحم میں درجنوں آباد کار منگل کی شام بیت لحم کے جنوب مشرق میں طوق قصبے کے قریب جمع ہوئے۔

مقامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ آباد کار “تکواع ” بستی کے چوراہے پر جمع ہوئے جو شہریوں کی زمینوں پر واقع ہے۔

قابض افواج مقبوضہ مغربی کنارے اور یروشلم میں 500 سے زائد بستیاں اور چوکیاں قائم کر رہی ہیں، جن میں 900,000 سے زائد آباد کارآباد ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan