Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

ہنیہ کا ایردوآن کو فون،الیکشن میں فتح پر مبارکباد دی

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے کل منگل کو ترک صدر رجب طیب ایردوآن کو فون کیا اور انہیں ترکیہ کا دوبارہ صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔انہوں نے ان کی صدارت میں ترکیہ کے لیے نیک خواہشات، ترقی اور خوشحالی کی دعا کی۔

حماس کے سربراہ  نے فلسطینی عوام کی حمایت اور ان کے وطن اور یروشلم میں ان کے ناقابل تنسیخ حقوق پر ترک صدر کےجرات مندانہ موقف کو سراہا۔

انہوں نے کہا کہ ترکیہ میں شفاف الیکشن اور صدر طیب ایردوآن کی کامیابی ترکیہ میں جمہوریت کی مضبوطی کا ثبوت ہے۔

دوسری طرف صدر طیب ایردوآن نے اس مبارکباد کے لیے شکریہ کا اظہار کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ وہ فلسطین میں اپنے بھائیوں اور ان کے منصفانہ حقوق کی حمایت میں اپنا مضبوط موقف جاری رکھیں گے۔

قابل ذکر ہے کہ “حماس” عرب اور اسلامی دنیا کی ان اولین قوتوں اور جماعتوں میں شامل ہے جس نے صدارتی انتخابات میں صدر ایردوآن کو کامیابی پر سب سے پہلے مبارک باد پیش کی۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan