مقبوضہ مغربی کنارے میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران فلسطینیوں کی مزاحمتی کارروائیاں جاری رہیں اور مزاحمت کاروں کی 17 کارروائیاں ریکارڈ کی گئیں جن میں فائرنگ کی چار کارروائیاں بھی شامل ہیں۔
فلسطینی انفارمیشن سینٹر “معطی” نے مغربی کنارے میں تصادم کے علاوہ 4 فائرنگ، 3 دھماکہ خیز آلات کے دھماکے، مولوٹوف کاک ٹیل پھینکنے اور آباد کاروں کے حملوں کے ردعمل کی کارروائیاں شامل ہیں۔
قابض افواج کے ساتھ جھڑپوں کا محور مقبوضہ مغربی کنارے کی گورنری کے 8 علاقوں پر تھا۔ اس دوران قابض فوج کی گاڑیوں اور فوجیوں پر پتھراؤ کیا گیا۔
مخصوص کارروائیوں میں الجلمہ چوکی پر فائرنگ کے علاوہ جنین میں دراندازی کے دوران قابض افواج سے جھڑپیں، فائرنگ اور دھماکہ خیز مواد پھینکا گیا۔
مزاحمتی کارکنوں نے نابلس میں بیت فوریک چوکی پر تعینات قابض فوجیوں پر بھی فائرنگ کی۔
مزاحمتی کارکنوں نے رام اللہ گورنری کے دیر ابو مشعل گاؤں میں آباد کاروں کی گاڑیوں پر مولوٹوف کاک ٹیل پھینکے۔
جنین میں دیگر جھڑپوں کے علاوہ القدس کے قصبے ابو دیس میں قابض فوج کے ساتھ جھڑپیں ہوئیں۔
دوسری طرف مردا، سلفیت، طولکرم اور قلقیلیہ میں دیوار فاصل کے قریب اور الخلیل میں العروب کیمپ میں قابض فوج کے ساتھ ہوئیں۔