Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غزہ میں حماس میلے کا انعقاد ، مسلح مزاحمت کاروں کی بھی شرکت

حماس کے  یوم تاسیس کے حوالے سے دسیوں ہزار فلسطینی غزہ کے گرین بریج پلازہ پر امڈ آئے۔ فلسطینی کی پرجوش شرکت کے یہ مناظر بدھ کی صبح اور سہ پہر کو دیکھنے کو ملے۔ جہاں حماس کے 35 ویں یوم تاسیس کا میلہ سجایا گیا تھا۔

حماس کے ہزاروں پر جوش ممبر سبز پرچموں اور مختلف قسم کے کتبے اٹھائے ہوئے پہنچے، یہ سب زبردست نعرہ بازی کر رہے تھے۔

مختلف فلسطینی تنظیموں کے نمائندے اور اہم قومی شخصیات بھی اس موقع پر بطور خاص آئے تھے۔ ان میں فتح کی سنٹرل کمیٹی کے رکن احمد حلس اور اسلامی جہاد کے سیاسی شعبے کے رکن نفید عزام بھی شام تھے۔


بہت سے لڑکوں اور لڑکیوں نے فوجی وردیاں پہن رکھی تھیں اور سروں پر ٹوپیاں یا  سبز رنگ کے ہیڈ بینڈز سجائے ہوئے تھے۔

کئی نوجوانوں نے ‘ کیمو فلیج ‘ کرنے والے ہیڈ بینڈز سروں پرپہن رکھے تھے۔ ان میں القسام بریگیڈ کے علاوہ مغربئ کنارے میں سرگرم ‘لائنز ڈین’  گروپ  کے ‘ کیمو فلیج ہیڈ بینڈز ‘ بھی شامل تھے۔

حماس کے اس بڑے فیسٹول کے سٹیج کے پس منظر میں مسجد اقصیٰ کی بڑی سی تصویر کے علاوہ حماس بانی احمد یاسین کی تصویر آویزاں کی گئی تھی۔

علاوہ ازیں القسام بریگیڈ کے بانی سربراہ محمد ضعیف کی تصویر موجود تھی۔  مسجد اقصیٰ کی طرف مارچ کرنے والے لوگوں کی پینٹنگز بھی نمایاں تھیں۔ جن کے ہاتھوں میں حماس کے علاوہ مختلف عرب ملکوں کے پرچم دکھائے گئے تھے۔
یہ ایک دلکش منظر تھا القسام کے درجنوں مسلح مزاحمت کارو سٹیج کی طرف ماچ کرتے آئے اور انہوں نے اپنی پوزیشن سنبھال لیں۔ جبکہ فلسطینی ڈرونز طیارے بھی فضا میں اڑتے ہوئے دکھائی دے رہے تھے۔

 

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan