Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

مغربی حکومتیں اسرائیلی مظالم میں شریک جرم، القدس کی آزادی تک جنگ رہے گی، القدس کانفرنس اسلام آباد



عالمی یوم القدس کی مناسبت سے فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام القدس کانفرنس بعنوان ”فلسطین کا دفاع پاکستان کا دفاع ہے”کا انعقاد اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں جمعہ کے روز مقامی ہوٹل میں کیا گیا۔ کانفرنس سے وفاقی وزیر و سینیٹر طلحہ محمود، پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما علی محمد خان، مجلس وحدت المسلمین کے سربراہ راجا ناصر عباس جعفری، جماعت اسلامی کے رہنما کاشف چوہدری، جماعت اہل حرم کے رہنما شہیر سیالوی، ملی یکجہتی کونسل کے رہنما علامہ عارف حسین واحدی، ناصر شیرازی، ڈاکٹر علی عباس اور فلسطین فاونڈیشن کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم نے خطاب کیا۔


سینیٹر طلحہ محمود نے کہا کہ اسرائیل کو فلسطین میں ناجائز تسلط کے طور پر قائم کرنے والی مغربی حکومتیں امریکہ، برطانیہ اور فرانس سمیت یورپی ممالک اسرائیلی جرائم میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایشیائی اور افریقی ممالک میں جدید نوآبادیاتی نظام کو برقرار رکھنے کے لیے فلسطین کے مقام پر اسرائیل کی ناجائز ریاست کو زبردستی قائم گیا۔


تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ مسئلہ فلسطین کا منصفانہ حل ناگزیر ہے۔ اسلام امن و سلامتی کا درس دیتا ہے۔ ہم دنیا کو بتا رہے ہیں کہ ہم یہود مخالف نہیں بلکہ اسرائیل کو غاصب اور ناجائز تصور کرتے ہیں۔ مسئلہ فلسطین کا پر امن حل فلسطینیوں کی فلسطین واپسی سے ہی ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی اسرائیلی مظالم پر خاموشی سمجھ سے بالاتر ہے، غلامی سے نکلیں اور اسرائیل کے خلاف بھرپور آواز اٹھائیں، قائد اعظم محمد علی جناح کی پالیسی ہی ہماری پالیسی ہے، ہم اس سے انحراف نہیں کرسکتے۔


شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہپاکستان کی اسرائیل سے متعلق پالیسی غیر مبہم اور واضح ہے، موجودہ حکومت کو اسرائیل کی فلسطین پر حالیہ جارحیت پر بھرپور مذمت کرنی چاہیے۔ رمضان المبارک میں ہر سال کی طرح امسال بھی اسرائیل کے فلسطین، بیت المقدس کے تقدس کی پامالی پر حملے ان کی شکست اور بوکھلاہٹ کا نتیجہ ہیں ۔
جماعت اسلامی کے رہنما کاشف چوہدری نے کہا کہ اسرائیل سے تعلقات اور مراسم قائم کرنے کا مطلب اپنے نظریے کی قربانی ہے، جو کسی صورت قابل قبول نہیں ہے۔


کانفرنس سے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم نے شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہمارا فرض ہے کہ ہم اپنے دینی و ملی فریضے پر عمل کرتے ہوئے فلسطین کی آزادی اور اسرائیل کی ناجائز ریاست کے خلاف آواز بلند کریں۔



تقریب میں ناصر عباس شیرازی، صحافی نادر بلوچ، اوئیرنس فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر رضی طاہر، ڈیجیٹل میڈیا جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے صدر فیصل تارڑ، سید عمران شاہ، سید اسد نقوی، مولانا عرفان الحسن، سید فضل بخاری، سید عباس شاہ، سید احسن گردیزی، ملک عارف اعوان، مولانا فرحت حسین اور پیر سید ساجد بخاری نے بھی شرکت کی

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan