Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

مغربی حکومتوں اور عالمی اداروں کے دوہرے معیار نے دنیا میں امن کے قیام میں رکاوٹ پیدا کی ہے۔

کراچی( مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) مقبوضہ کشمیرمیں G20اجلاس میں شرکت کرنے والے مغربی ممالک کی حکومتیں کشمیری عوام کے حق خود ارادیت کی قاتل ہیں۔ان خیالات کا اظہار مقررین نے کراچی پریس کلب کے سامنے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی میزبانی میں منعقدہونے والی G20کانفرنس کے خلاف اور کشمیری عوام کے حق خود ارادیت کی حمایت میں منعقدہ احتجاجی مطاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ احتجاجی مظاہرہ فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان اور ہیومن رائٹس کونسل آف پاکستان کے تعاون سے کیا گیا تھا۔مظاہرے کی قیادت فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سرپرست اراکین بشمول جماعت اسلامی کے نائب امیر اسد اللہ بھٹو، بشیر سدوزئی،ڈاکٹر صابر ابومریم اور جمشید حسین نے کی۔ مظاہرین سے جماعت اسلامی کے نائب امیر مسلم پرویز، مجلس وحدت مسلمین سندھ کے صدر علامہ باقر زیدی،پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسرار عباسی، جمعیت علماء پاکستان کے رہنما علامہ قاضی احمد نورانی،کراچی بار ایسو سی ایشن کے جنرل سیکرٹری وقار عباسی،معروف سماجی رہنما عبد الوحید یونس، کشمیر کمیٹی کے رہنما سردار آصف سدوزئی، کشمیری رہنما صغیر احمد ایڈوکیٹ، ہندو اسکالر منوج چوہان، مسیحی رہنما یونس مسیح،اور،قاری ادریس سمیت اکرم نقشبندی اور دیگر نے خطاب کیا۔ احتجاجی مظاہرے میں کشمیری عوام سے یجہتی کے لئے شہر بھر سے سیاسی ومذہبی قائدین سمیت سول سوسائٹی، یوتھ تنظیموں کے اراکین، انسانی حقوق کے نمائندوں سمیت اقلیتی برادری کے رہنماؤں نے شرکت کی۔

     
شرکائے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہاکہ پوری دنیا یہ بات جانتی ہے کہ مقبوضہ کشمیر کا علاقہ ایک متنازعہ علاقہ ہے لیکن پھر بھہ ہمیشہ کی طرح بھارت کی ہٹ دھرمی کے سبب کانفرنس کا انعقاد متنازعہ علاقہ میں کیا جا رہاہے جو بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ مقررین نے بین الاقوامی برادری کی مقبوضہ کشمیر اور متنازعہ علاقہ میں کانفرنس مٰن شمولیت کو کشمیری عوام کے حق خود ارادیت کے ساتھ سنگین انصافی قرار دیا۔


مقررین کاکہنا تھا کہ عالمی برادری اور اداروں کے دوہرے معیار کے سبب دنیا بھر میں امن کا قیام سوالیہ نشان بن چکا ہے۔ ان کاکہنا تھا کہ G20ممالک کے شرکاء کومقبوضہ کشمیر اور متنازعہ علاقہ میں کانفرنس میں شرکت کا بائیکاٹ کرنا چاہئیے تھا۔مقررین نے کشمیرمیں بھارت کی ریاستی دہشت گردی کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ پاکستان کے عوام ہمیشہ کشمیری عوام کے ساتھ تھے اور رہیں گے۔ان کاکہنا تھا کہ اگر بھارت مقبوضہ کشمیرمیں کانفرنس کا انعقاد کر کے سمجھتا ہے کہ وہ کشمیر کو ہتھیا لے گا تو ایسا نہیں ہونے دیں گے۔
مقررین نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ مسئلہ کشمیر کے عنوان سے موثر خارجہ پالیسی اپنانے کی ضرورت ہے۔ان کاکہنا تھا کہ پچھتر سالوں سے بھارتی ہٹ دھرمی اور ریاستی جبر اور دہشت گردی نے کشمیری عوام کی زندگیاں اجیرن بناکر رکھ دی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مغربی ممالک کی حکومتوں کی متنازعہ علاقہ میں کانفرنس میں شرکت نے مغربی دنیا کے انسانی حقوق اور انصاف سمیت جمہوریت کے نعروں کی قلعی کھول کر رکھ دی ہے۔اس موقع پر مظاہرین نے کشمیری عوام کے حق میں نعرے لگاتے ہوئے امریکہ اسرائیل اور ہندوستان مردہ باد کے نعرے بھی لگائے جبکہ مظاہرین نے امریکہ اور اسرائیل سمیت ہندوستانی پرچم اور فاشسٹ مودی کی تصویریں بھی نذر آتش کیں۔

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan