Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

مغربی کنارے میں 24 گھنٹوں کے اندر 25 مزاحمتی کارروائیاں

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزاحمتی کارروائیاں جاری رہیں اور مزاحمت کی 25 کارروائیاں ریکارڈ کی گئیں، جن میں 5 شوٹنگ آپریشنز، ایک دھماکہ خیز ڈیوائس کا دھماکہ اور 4 مولوٹوف کاک ٹیل پھینکے گئے۔

فلسطینی انفارمیشن سینٹر “معطی” نے آباد کاروں کے تین حملوں، دو آباد کاروں کی گاڑیوں کی تباہی اور مغربی کنارے کے 9 مقامات پر ہونے والے تصادم کی تفصیلات جاری کیں۔ اس کے علاوہ شوٹنگ کی کارروائیوں، دھماکہ خیز آلات کے دھماکے اور مولوٹوف کاک ٹیل پھینکے جانے کے واقعات شامل ہیں۔ .

شعفاط پناہ گزین کیمپ میں نوجوانوں اور قابض فوج کے درمیان جھڑپیں ہوئیں، جس کے دوران فلسطینیوں نے قابض فوج پر سنگ باری کی۔ اس کے علاوہ فلسطینیوں نے بسگات زئیو یہودی بستی میں مولوٹوف کاک ٹیل پھینکے گئے۔

مزاحمتی کارکنوں نے جنین میں سالم فوجی چوکی پر تعینات قابض فوج پر فائرنگ کی، جب کہ مزاحمت کاروں نے نے جنین کے مشرقی محلے پر دھاوا بولنے والی قابض فوج کو نشانہ بنایا۔

مزاحمتی کارکنوں نے قابض فوجیوں کو جبع اور قباطیہ میں بھی نشانہ بنایا۔

مزاحمت کاروں نے طولکرم شہر کے انباتا میں آباد کاروں کے حملوں کا سامنا کیا اور ان پر پتھراؤ کیا۔

فلسطینیوں نے اریحا گورنری کے شمالی داخلی راستے پر آباد کاروں کے حملوں کا جواب دیتے ہوئے ان پر سنگ باری کی۔ الخلیل میں بیت امر کے مقام پراسرائیلی فوجیوں کو دھماکہ خیز ڈیوائس سے نشانہ بنایا گیا۔ یہ کارروائی اس وقت کی گئی جب قابض فوج علاقے میں چھاپہ مار کارروائیاں کررہی تھی۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan