Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

مغربی غزہ میں تازہ قتل عام میں امریکا اور اسرائیل دونوں مجرم ہیں:حماس

غزہ   (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن) اسلامی تحریک مزاحمت “حماس” نے کہا کہ ہے کہ مغربی غزہ میں انسانی امداد کے منتظر شہریوں کے خلاف آج صبح قابض فوج کی جانب سے کیے گئے قتل عام کو سفاکیت کی تازہ ترین مثال قرار دیا ہے۔ حماس نے کہا ہے کہ فاقہ کش فلسطینیوں کے اجتماعی قتل عام کے اس خون خوار واقعے میں نہ صرف غاصب نازی اسرائیلی فوج مجرم ہے بلکہ فلسطینیوں کو بھوکا پیاسا مارنے میں اسرائیل کی مدد کرنے عالمی استعماری ملک امریکا بھی برابر کا مجرم ہے۔

خیال رہے کہ جمعرات کو اسرائیلی غاصب فوج نے مغربی غزہ میں امداد کے حصول کے لیے جمع ہونے والے بے گناہ خواتین اور بچوں پر جنگی طیاروں اور ٹینکوں سےبمباری کی جس کے نتیجے میں ایک سو سے زاید فلسطینی شہید اور ایک ہزار سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔

حماس نے ایک بیان میں اس مجرمانہ واقعے کو اسرائیلی فوج کی منظم دہشت گردی کی بدترین مثال قرار دیتے ہوئے کہا کہ قابض دشمن فلسطینیوں کےخلاف مسلسل بربریت اور جنگی جرائم کے ارتکاب سے اپنے مذموم اور مکروہ عزائم حاصل نہیں کرسکتا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے نامہ نگار نے اطلاع دی ہے کہ غزہ کے مغرب میں واقع الرشید اسٹریٹ پر آج صبح کے وقت ہزاروں شہری امدادی ٹرکوں کے انتظار میں جمع تھے، جیسے ہی ٹرک وہاں پہنچے تو قابض فوج نے ٹینکوں نے شہریوں پر اندھا دھند گولہ باری کردی جس کے نتیجے میں سیکڑوں فلسطینی شہید اور زخمی ہوئے۔

حماس نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ “ایک گھناؤنے قتل عام میں مجرم صہیونی نازی دشمن کی طرف سے ہمارے فلسطینی عوام کے خلاف قتل عام کے طویل سلسلے میں اضافہ ہوا ہے، جو امریکی انتظامیہ کی فلسطینیوں کی نسل کشی میں تعاون کا نتیجہ ہے۔

حماس نے مزید کہا کہ یہ گھناؤنا قتل عام جنگی جرائم کی تاریخ میں ایک غیر مسبوق جارحیت ہے جس میں امریکا اور اس کے حواری بھی برابر کے مجرم ہیں۔

حماس نے عرب لیگ اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر اجلاس کریں اور غزہ میں بڑے پیمانے پر قتل عام اور نسلی تطہیر کو روکنے کے لیے مجرم ریاست کو جنگی جرائم اور قتل عام سے روکیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan