Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

مغربی کنارے اور القدس میں قابض فوج اور آباد کاروں کے حملے

مغربی کنارا – (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن )اتوار کی شام اسرائیلی قابض فوج نے مقبوضہ بیت المقدس کی متعدد سڑکیں بند کر دیں۔ نام نہاد “یوم کپور” کے آغاز کے بہانے شہر میں فلسطینیوں کو گھروں سے نکلنے سے روک دیا گیا جب کہ یہودی آباد کاروں کو کھلی چھوٹ دی گئی تھی۔ یہود شرپسندوں کی طرف سے فلسطینی شہریوں پر حملے بھی بھی کیے گئے۔

مقامی ذرائع نے بتایا کہ قابض پولیس نے گاڑیوں کی آمد و رفت کو روکنے کے لیے متعدد محلوں کے داخلی راستوں کو سیمنٹ کیوبز سے مکمل طور پر بند کر دیا اور شہریوں کو آج شام تک آمد ورفت سے روک دیا۔

اس کے علاوہ اتوار کی شام اسرائیلی قابض فوج نے البیرہ شہر کے شمالی داخلی راستے سے ایک خاتون شہری کو حراست میں لے لیا۔

مقامی ذرائع نے بتایا کہ قابض فوج نے شہری حنا طوبیلا کو البیرہ کے شمالی داخلی راستے پر قائم فوجی چوکی کے قریب سے رہا کرنے سے قبل کئی گھنٹے تک حراست میں رکھا۔

دوسری جانب الخلیل میں یہودی آباد کاروں نے واقع تل رمیدا محلے میں ایک سٹور میں یہودی آباد کاروں کے تشدد سے ایک نوجوان اورایک لڑکی زخمی ہوگئے۔

تل رمیدا میں واقع ابراہیم الخلیل ایسوسی ایشن کے سربراہ یاسر ابو مرخیہ نے کہا کہ ایک آباد کار اپنی گاڑی کے ساتھ ایک فوجی چوکی سے گذرا اور نوجوان حمدی یحییٰ عدیس (21 سال) کے ایک اسٹور میں گھس گیا۔ وہ ایک معذور نوجوان ہے اور وہیل چیئراستعمال کرتا ہے۔

ابو مرخیہ نے بتایا  یہودی آباد کار کی گاڑی سے دو زخمی افراد زخمی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کیا گیا۔

دوسری جانب آباد کاروں نے بیت لحم کے جنوب میں لوہے کی رکاوٹوں کو کو اکھاڑ پھینکا اور خاردار تاریں تباہ کر دیں۔

بیت لحم میں انسداد یہودی آباد کاری کمیشن کے دفتر کے ڈائریکٹر حسن بریجیا نے بتایا کہ شہریوں کی زمینوں پر واقع “گیوات ایتم” بستی کی چوکی سے آباد کاروں کے ایک گروپ نے کئی لوہے کے کونوں کو اکھاڑ پھینکا اور خارداروں کو تباہ کر دیا۔

تقوع کی میونسپلٹی کے ڈائریکٹر تیسیر ابو مفرح نے بتایا کہ آباد کاروں کے ایک گروپ نے جبریل اور البدان خاندانوں کے متعدد شہریوں کو دھمکی دی کہ انہیں اپنے خیمے بیابانی علاقے میں چھوڑنا ہوں گے، بصورت دیگر انہیں مسلسل تشدد کا نشانہ بنایا جائے گا۔

دوسری جانب آج بروز اتوار اسرائیلی قابض فوج نے جنین کے مشرق میں واقع گاؤں جلبون میں ایک شہری کے گھر کی چھت کو دوسری بار فوجی آبزرویشن پوائنٹ میں تبدیل کردیا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan