Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں دو فلسطینی شہید

طولکرم -(مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن )صیہونی قابض افواج نے ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے غرب اردن کے شمالی شہر طولکرم میں گولیاں مار کر دو فلسطینیوں کو شہید کردیا۔

عینی شاہدین اور مقامی ذرائع نے بتایا کہ اتوار کی صبح اسرائیلی فوج نے طولکرم میں نور الشمس کیمپ پردھاوابولا۔اسرائیلی فوجی بھاری مشینری اور بلڈوزوروں کے ساتھ کیمپ میں داخل ہوئے۔ اس موقعے پر فلسطینیوں کی طرف سے سخت مزاحمت کی گئی اور مزاحمتی حملوں میں ایک صہیونی فوجی بھی زخمی ہوا۔

طبی ذرائع نے بتایا کہ 21 سالہ نوجوان اسید فرحان ابو علی “جبعاوی” اور نوجوان عبدالرحمن ابو دغش نورشمس کیمپ میں اسرائیلی قابض فوج کی فائرنگ سے شدید زخمی ہوئے جو بعد ازاں ہسپتال پہنچنے سے پہلے ہی دم توڑ گئے۔

مقامی ذرائع نے بتایا کہ جبعاوی نامی نوجوان کو قابض فوجی نشانہ بازوں نے سر میں گولی ماری، بعد ازاں اسے انتہائی تشویشناک حالت میں طولکرم کے شہید ثابت سرکاری اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ دم توڑ چکا تھا۔ اسی حملے میں ایک اور زخمی نوجوان دغش شدید زخمی اور بعد ازاں شہید ہوگیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ قابض فورسز نے شدید گولہ باری کے درمیان فوجی بلڈوزر کے ہمراہ کیمپ پر بڑی تعداد میں دھاوا بول دیا۔ کیمپ کی مرکزی سڑک اور انفراسٹرکچر کو بلڈوز کرنا شروع کر دیا اور قابض فوج کے اسنائپرز شہریوں کے گھروں کی چھتوں پر چڑھ گئے۔

مزاحمتی کارکنوں نے قابض افواج کا مقابلہ کیا اور وہ ایک قابض بلڈوزر سے ایک طاقتور دھماکہ خیز ڈیوائس کو اڑانے میں کامیاب رہے اور بلڈوزر میں آگ بھڑک اٹھی۔

عینی شاہدین نے تصدیق کی کہ ایک فوجی بلڈوزر کے اندر زخمی ہوا جسے قابض فوج نے گاڑی کی مدد سے باہر نکالا۔

مزاحمت کاروں اور غاصب قابض فوج کے درمیان زبردست جھڑپیں ہوئیں اور مزاحمت کاروں نےآتشیں گولیوں، دیسی ساختہ بموں اور قابض گاڑیوں کے راستے میں نصب بارودی آلات کا استعمال کیا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan